ملک کو مزید بہترین سنگلزکھلاڑیوں کی ضرورت ہے: امرت راج

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd September 2018, 9:37 PM | اسپورٹس |

چنئی ،23؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)   ہندوستان کے عظیم ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج نے کہا کہ ملک کو اگر دنیا میں ایلیٹ گروپ میں شامل ہونا ہے تو اسے بہترین سنگلز کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کو حال میں ڈیوس عالمی گروپ پلے آف میچ میں سربیا سے 0-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور امرت راج کو لگتا ہے کہ ملک میں بہترین سنگلز کھلاڑیوں کی کمی ہے۔امرت راج نے کہاکہ پوری توجہ ہندوستان کے لیے ایک کھلاڑیوں کو تیار کرنے پر ہونی چاہئے۔ہمارے پاس چار اچھے سنگلزکھلاڑی ہونے چاہئے۔اچھا ڈبلزکھلاڑی ہونے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ہمارے پاس اتنی تعداد میں اچھے سنگلز کھلاڑی نہیں ہیں اس لئے ہم ایلیٹ گروپ کے لئے کوالیفائی نہیں کر پاتے۔ہندوستان ابھی 18 ٹیم کے ڈیوس کپ فائنلس کیلئے کوالیفائی کرنے کی مہم کے تحت اگلے سال فروری میں 24 ٹیم کی کوالیفائنگ مقابلے (ملکی اور غیر ملکی سرزمین کی شکل میں) میں کھیلے گا۔رام کمار رامناتھن اور یوکی بھامبری جیسے کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اچھی کارکردگی کی ہے لیکن انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔امرت راج نے کہاکہ یوکی نے کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اب بھی پورے ایک سال نہیں کھیل پاتے۔وہ پورا سیشن کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہے، یہی فکر کی بات ہے۔ اسے اپنی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح رامکمار نے کچھ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کی ہے، وہ نیوپورٹ کے فائنل میں پہنچا لیکن اسے بھی کافی فٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...