بھٹکل : کووڈ کی پابندیوں کے بیچ منایا گیا مرڈیشور رتھ اتسوا 

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2022, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،21؍جنوری (ایس او نیوز) مرڈیشور کا مشہور رتھ اتسوا ( تیر ہبّا) امسال کووڈ پروٹوکول کی پابندیوں کے بیچ منایا گیا ۔ حالانکہ کچھ دن قبل تعلقہ انتظامیہ نے اس تہوار پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں 200 افراد کی محدود تعداد کے ساتھ تہوار منانے کی اجازت دی گئی تھی ۔

تہوار کمیٹی کی طرف سے شروعات پر بڑے پیمانے پر رتھ اتسوا منانے کی تیاری کی گئی تھی کیونکہ 400 سال قدیم اور خستہ حالت میں موجود رتھ کو بدل کر امسال بالکل نیا رتھ بنوا کر مرڈیشور مندر کے پاس لایا گیا تھا ۔ مگر سرکاری پابندیوں کی وجہ سے سادگی کے ساتھ تہوار منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کل تہوار کے دن صبح میں زائرین کی تعداد بالکل کم رہی ۔ تہوار کی مناسبت  سے ہر سال لگنے والے جاترا اور دکانیں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ پولیس بیریکیڈس لگا کر لوگوں کے ہجوم کو رتھ کے پاس جانے کے تمام راستے بند کردئے تھے ۔  لیکن شام کے وقت رتھ کھینچنے کا  موقع آیا تو ہزاروں لوگوں کا ہجوم مختلف گلیوں سے  امڈ پڑا اور پولیس کے لئے کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ۔ 

اس موقع پر ایم ایل اے سنیل نائک ، ماولّی گرام پنچایت صدر مہیش نائک ، شنکر دیواڈیگا، ایس ایس کامت ، ایشور نائک ، کرشنا نائک، سنتوش نائک کے علاوہ مندر کمیٹی کے اراکین نے رتھ  کے جلوس میں شرکت کی ۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی بھی موقع پر حاضر تھیں ۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی اپّا۔ سی پی آئی دیواکر اور مہابلیشور وغیرہ نے حفاظتی بندوبست کی نگرانی کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی