جموں: ہریانہ کے شہری پر ’سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ‘ حاصل کرنے کا الزام، مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 12:52 AM | ملکی خبریں |

جموں،18/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکزی حکومت کے سال گزشتہ کے پانچ اگست کے آئینی دفعات 370 اور 35 اے کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد جہاں ایک طرف جموں کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ ایک متنازعہ معاملہ بن گیا ہے، وہیں کرائم برانچ جموں نے ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف غیر قانونی طور پر سٹیٹ سبجکٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی پاداش میں کیس درج کیا ہے۔

کرائم براچ جموں کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ہریانہ کے ضلع یمنا نگر کے ماگر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہیندر پال سنگھ ولد پیارے لال سنگھ نے اپنی سکونت کوروتانہ کلان تحصیل سچھیت گڑھ آر ایس پورہ جموں دکھا کر محکمہ مال کے ملازمین کی وساطت سے سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اور جموں کشمیر کا پشتنی باشندہ ہونے کے تئیں تمام فوائد حاصل کئے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق موصوف ملزم نے کوروتانہ کلان میں اراضی بھی الاٹ کی گئی ہے اور جموں کشمیر حکومت سے غیر قانونی طور پر قریب ساڑھے پانچ لاکھ روپیے بطور معاوضہ بھی وصولے ہیں۔ کرائم برانچ جموں کے پریس ریلیز کے مطابق جموں کے تحصیل سچھت گڑھ سے تعلق رکھنے والے گرنام سنگھ والد گیان سنگھ نامی ایک شہری نے تحریری شکایت درج کی تھی کہ موصوف ملزم نے غیر قانونی طریقے سے سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے جموں کشمیر کا پشتنی باشندہ ہونے کے تئیں تمام فوائد حاصل کئے ہیں۔

دریں اثنا جموں کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ ایک متنازعہ معاملہ بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمے نے سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ بنانے کا عمل معطل کیا ہے۔ تاہم وادی کشمیر میں مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ طلب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو یہاں عوام وخواص کے لئے ایک پریشان کن مسئلہ بن گیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی ایک داخلہ نوٹس میں امیدواروں سے داخلہ حاصل کرنے کے لئے دیگر دستاویزات و اسناد کے ساتھ ساتھ سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ جمع کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...