بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th September 2021, 6:49 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 20 ستمبر (ایس او نیوز)   بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض (سعودی عربیہ )  کے  لئے  عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر منتخب ہوگئے، جبکہ  عقبہ لنکا نائب صدر، ارشاد احمد شیخ  نائب سکریٹری، سید فہد لنکا محاسب و خازن اور  نصیف ائیکری  کو جماعت کے  ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ عہدیداران کے انتخاب  کے لئے مورخہ 17 ستمبر کو جماعت کے سرپرست جناب  عبدالعلیم قاضیا  کی صدارت میں   جلسہ  کا انعقاد کیا گیا تھا۔

قریب ڈیڑھ سو ممبران پر مشتمل  جماعت کے انتخابات 3 ستمبر کو منعقد ہوئے تھے جس میں 12 اراکین کا انتخاب کیا گیا تھا، تحلیل شدہ انتظامیہ  میں سے  تین اراکین کو منتخب کیا گیا تھا، اب صدر کو ے   دو مزید  اراکین  کو انتظامیہ میں شا مل کرنے کا اختیاررہے گا۔ اس طرح  ایک سرپرست کےبشمول    جماعت میں   18 اراکین انتظامیہ  ہیں۔

جماعت کے نو منتخب عہدیداران کو  بھٹکل کے مختلف اداروں  اور جماعتوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد

دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام  ’ناخداملن‘ کا کامیاب  انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد  لوگوں نے  شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ 

النوائط ابوظہبی کا 50 سالانہ جشن - تقریری و تحریری مقابلے کی تاریخ میں توسیع

النوائط ابوظہبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر جو تقریری و تحریری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا اورغزہ کے حالات کے پس منظر میں 50 سالہ جشن موخر کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس مقابلے کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں النوائط ابوظہبی کے ذمہ داران نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی ...