عدالت میں درخواست داخل ہوتے ہی امیتابھ بچن کی آوازکالرٹیون سے ہٹائی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 9:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18جنوری(آئی این ایس انڈیا) امیتابھ بچن کی کالرٹیون کی آوازکے خلاف عدالت میں درخواست دی گئی تووہ آوازہٹادی گئی ہے۔اوراب حکومت نے صفائی دی ہے کہ جب آوازہٹادی گئی ہے توشکایت کاجوازنہیں باقی رہتاہے۔اس سے عام لوگوں کوکافی پریشانی کاسامناکرناپڑتاتھا،اگرکہیں ضروری کال لگانی ہوتوایک منٹ تک لکچرسنناپڑتا،جب کہ خودامیتابھ بچن پورے خاندان کے ساتھ کوویڈسے متاثرہوچکے ہیں،لیکن کوویڈسے بچاؤکے لیے وہ احتیاطی اقدامات بتارہے ہیں۔

حکومت نے اب کہاہے کہ دہلی ہائی کورٹ کو پیر کو بتایا گیا کہ اداکار امیتابھ بچن کی آواز کالرٹیون سے ہٹا دی گئی ہے کہ اس کے خاتمے کے خواہاں پی آئی ایل کا جواز باقی نہیں بچاہے۔ مذکورہ کالرٹیون کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط اور آگاہی سے متعلق تھی۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی سربراہی میں بنچ کو درخواست گزار نے مطلع کیا اور کہاہے کہ چونکہ اداکار کی آواز کوکالرٹیون سے ہٹا دیا گیا ہے لہٰذااب ان کی طرف سے دائر درخواست کا کوئی جواز باقی نہیں بچا ہے۔درخواست گزار نے بچن کی آواز کو کالر دھن سے اس بنیاد پر ہٹانے کی درخواست کی تھی کہ خود اداکار خود اور ان کے کنبے کے کچھ دوسرے افرادبھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...