امت شاہ نے رافیل سودے پر راہل گاندھی کولے کرحملہ بولا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:17 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی سربراہ امت شاہ نے رافیل لڑاکا طیارے سودے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو لے کر پیر کو کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ لگایا۔شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس جھوٹ بولتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاندھی کو رافیل سودے پر اپنے بیان کے لئے عدالت عظمی سے نوٹس ملا ہے۔انہوں نے جونا گڑھ لوک سبھا سیٹ سے پارٹی امیدوار کے لئے گر سومناتھ کے کوندنار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے ابتدائی تکنیکی اعتراض پر (رافیل) کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے اپنا آرڈر منظور کیا اور راہل بابا کہنے لگے کہ عدالت عظمی نے رافیل معاملے پر حکومت کو پھٹکار لگائی تھی۔حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ شاہ نے کہاکہ عدالت نے صرف ایک ابتدائی اعتراض ہٹانے کا کام کیا تھا،معاملہ ابھی بھی چل رہا ہے اور پہلے بھی سنا گیا ہے لیکن انہوں نے (گاندھی) بار بار بولنا شروع کر دیا۔بی جے پی کے ایک لیڈر نے توہین نوٹس دیا اور آج سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے اور راہل گاندھی کو یہ بتانے کے لئے کہا ہے کہ انہوں نے کیا کہا تھا۔ بی جے پی کے سربراہ نے الزام لگایاکہ جھوٹ بولنا اور اسے زور سے بولنا اور اسے بار بار کہنا کانگریس پارٹی کا مزاج بن گیا ہے۔ انہوں نے رامپور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار جیہ پردہ کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کے لئے سماجوادی پارٹی کے لیڈر جم خان کو بھی نشانہ بنایا۔شاہ نے کہا کہ خان، ایس پی اور اتر پردیش میں اس کی اتحادی بی ایس پی کو اس گھناؤنے بیان کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے خلاف مہم چلانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔بی جے پی لیڈر نے دعوی کیاکہ کانگریس شکست سے ڈر گئی ہے،پہلے وہ ہار کا سبب ای وی ایم پر ڈالتے تھے،اب پہلے مرحلے کے انتخابات ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی وی ایم کی وجہ سے جیتے گی جس سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس پارٹی نے ہار قبول کر لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...