وزیر داخلہ بی جے پی کارکنوں کو ریاست میں تشدد پر آمادہ کررہے ہیں: ممتابنرجی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2019, 11:41 AM | ملکی خبریں |

 کولکاتہ،15/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ پر ریاست میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔ ممتا نے جمعرات کو کہا کہ امیت شاہ تشدد کے لئے بی جے پی کارکنوں کو فیس بک پر پروپیگنڈہ چلانے کے لئے بھی اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال بھی بی جے پی اور سی پی ایم کی سازش ہے۔ دونوں پارٹیاں ہندو- مسلم کی سیاست کر رہی ہیں۔ اس درمیان جمعہ کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیر ہاٹ میں بی جے پی کارکن کو گولی مارنے کا معاملہ سامنے آیا۔بنگال بی جے پی نے ٹویٹ کیا کہ بشیر ہاٹ میں ترنمول حامیوں نے  بی جے پی کارکن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ بنگال میں قانون ختم ہو چکا ہے، یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ممتا بنرجی خود ریاست کی وزیر داخلہ ہیں۔ بنگال میں ڈاکٹر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مارپیٹ کی مخالفت کر رہے تھے، منگل سے شروع ہوئی ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری رہی۔ ان کی حمایت میں دہلی، ممبئی اور حیدرآباد سمیت ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ اس سے طبی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر مکل رائے نے الزام لگایا ہے کہ ایک کمیونٹی کے لوگوں نے ڈاکٹروں پر حملہ کیا، یہ تمام ترنمول سے جڑے ہوئے ہیں۔ ممتا جمعرات کو ڈاکٹروں کی ہڑتال کے  باعث ہسپتال پہنچی تھیں۔ انہوں نے ہڑتال کے باعث تین دن سے متاثرہ طبی خدمات کا معائنہ کیا،ممتا نے کہا کہ میڈیکل کالج اور ہسپتالوں میں پریشانیاں بڑھانے کے لئے بیرونی لوگ داخل ہوئے ہیں۔ بی جے پی ہڑتال کو فرقہ وارانہ رنگ دینا چاہتی ہے۔مریضوں کے علاوہ ہسپتال کے احاطے میں کسی کو نہ رکنے دیا جائے۔ بی جے پی کے حامیوں نے بنگال تشدد میں مارے گئے اپنے کارکنوں کی مخالفت میں بدھ کو لال بازار میں مارچ نکالا تھا۔ حامیوں نے کولکاتہ واقع پولیس ہیڈکوارٹر کو گھیرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران بیر یکیڈٹ توڑنے کے پاداش میں پولیس نے بی جے پی کے حامیوں پر پانی کی بوچھار کی تھی اور آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے تھے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...