ہبلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سی اے اے حمایت ریلی : سی اے اے کے مخالفین دلت مخالف ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2020, 8:04 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ہبلی:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) شہریت ترمیمی قانون کے متعلق بیداری پیدا کرنے ہبلی پہنچے وزیر داخلہ امیت شاہ نے سی اے اے کے متعلق جانکاری دینے سے زیادہ  حزب  مخالف کانگریس، راہول گاندھی ، کیجریوال ، ممتابنرجی کی کڑی تنقید کرتےہوئے انہیں دلت مخالف قرار دیا۔ 

انہوں نے اپنے بھاشن میں سی اے اے کی مخالفین کو دلت دشمن قرار دیتےہوئے سوال پوچھا کہ تم کو ان کی مخالفت سے کیا ملنے والا ہے۔ جب سونیا گاندھی اور من موہن سنگھ کی حکومت تھی تو پاکستان سے دہشت گرد ملک میں گھس آتے اور ہمارے فوجیوں کا قتل کرتے تھے ، اس وقت خاموش بابا من موہن سنگھ نے کچھ نہیں کیا۔ اب نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے پاکستان کے اندر جا کر دہشت گرد اڈوں کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اب تم ہی بتاؤ وزیر اعظم نے اچھا کیا ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے راہول گاندھی سے کہاکہ سی اے اے کو پوری طرح پڑھ لیجئے ، اس میں کہیں بھی مسلمانوں کو شہریت نہیں دینے کا ذکر ہے تو ہمارے پرہلاد جوشی تمہارے ساتھ چرچا کرنے تیار ہیں۔ امیت شاہ نے مسلمانوں کے متعلق کہاکہ حزب مخالف تمہارے ذہنوں میں غلط جانکاری بھر کر ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں۔ نہر و نے بھارت اور پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے جو بات کہی تھی ہم نے اس کو نبھایا ہے۔ پچھلے 70برسوں نے کسی نے ہمت نہیں کی تھی نریندر مودی نے جرأت مندانہ اقدام کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالا ہے۔ پروگرام شریک ہونے والوں کو امیت شاہ نے اپنے موبائیل کے ذریعے ان کی طرف سے دئیے گئے موبائیل نمبر پر  ڈائیل کرنے کہتے ہوئے بتایا کہ مودی کے ساتھ قدم بڑھائیں اور سی اے اے کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں۔

ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے کہاکہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہونےو الے شہریت ترمیمی قانون سے اقلیتوں کو گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اس کے باوجود کانگریس مذہب کی بنیاد پر نفرت کا کھیل کھیلنےکا الزام لگایا ۔اس موقع پر ڈائس پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی ، سریش انگڑی، نائب وزیر اعلیٰ لکشمن سودی ، گووند کارجول، وزراء جگدیش شٹر، بسوراج بومائی ، شری راملو، سی سی پاٹل  اور ریاستی صدر نلین کمار کٹیل موجود تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...