بنگلور: قربانی سے متعلق مولانا صغیراحمد رشادی نے مسلمانوں کے لئے جاری کئے رہنما خطوط

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2022, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جولائی(ایس او نیوز)عید الاضحیٰ سے متعلق امیر شریعت مولانا صغیراحمد رشادی نے مسلمانان کرناٹک کو چند رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے تاکید کی ہے کہ 9ذی الحجہ کی نماز فجر کے بعد سے 13ذی الجہ کی نماز عصر تک تکبیرات شریف پڑھنا واجب ہے اور تین مرتبہ پڑھنا افضل ہے۔

انہوں نے کہا  کہ عید کے دن نماز عید الاضحیٰ وقت پر پڑھ لینا بہتر ہے۔اگر قربانی کی جارہی ہے تو قربانی کے بعد پاکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔قربانی کی ویڈیو گرافی یا تصاویر کھینچ کر سوشیل میڈیا کے ذریعہ عام نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قربانی عظیم عبادت ہے اور شعائر اسلام میں سے ہے۔ قربانی کے تینوں دن 11,10اور 12 ذی الحجہ میں صاحب نصاب پر قربانی واجب ہے۔ان دنوں میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں۔قربانی کے بغیر جانور کی رقم صدقہ کرنا جائز  نہیں ہے۔یہ قربانی کا بدل نہیں ہوسکتا۔ البتہ کوشش کے باوجود قربانی نہ کی جاسکے تو قربانی کے تین دنوں بعد جانور کی رقم یا جانور بطور صدقہ دے دیں۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جن جانوروں کا ذبیحہ ممنوع ہے مثلاً گائے اور اونٹ، ان کے ذبیحہ سے پرہیز کریں۔تمام احتیاطی تدابیر اور پاکی صفائی کو ملحوظ رکھتے ہوئے خون، غلاظت یا ناقابل استعمال اشیاء کو بلدیہ کی جانب سے ٹھکانے لگانے کے لئے مقرر کئے گئے مقامات پر پہنچائیں۔گلی کوچوں میں کھلے عام قربانی نہ کریں۔ قربانی کے جانوروں کی نمائش کرنے یا گلیوں میں انہیں لے کر گشت کرنے سے گریز کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔