مالی سال 2023-24کے بجٹ کا عمل مکمل ہنگامہ کے درمیان مالیاتی بل 2023کو پارلیمنٹ سے ملی منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2023, 12:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،28/مارچ(ایس او نیوز/ایجنسی)گزشتہ دنوں لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کے درمیان ووٹنگ کے ذریعہ مالیاتی بل 2023 کو پاس کیا گیا تھا، اور آج راجیہ سبھا میں بھی اس بل کو زوردار ہنگامہ کے درمیان منظوری مل گئی۔ راجیہ سبھا میں مالیاتی بل 2023 کو بغیر بحث کے صوتی ووٹوں سے منظور کر کے لوک سبھا کو بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ مالی سال کے بجٹ کا عمل ایوانِ بالا میں مکمل ہو گیا۔ایوان بالا کی میٹنگ آج ایک بار ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 2 بجے شروع ہوئی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ صبح جو ضروری دستاویز ایوان کے سامنے نہیں رکھے جا سکے تھے، انھیں رکھا گیا مان لیا جائے۔ اسی درمیان کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے کئی اراکین اڈانی گروپ سے جڑے الزامات کی جانچ کیلئے جے پی سی(جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی)تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ لے کر ہنگامہ کرنے لگے۔ ہنگامہ کے درمیان ہی وزیر مملکت برائے مالیات پنکج چودھری نے مالیاتی سال 2023-24کیلئے مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے جنرل بجٹ، گرانٹ کے ضمنی مطالبات اور اس سے متعلق اختصاصی بل کو صوتی ووٹ سے لوک سبھا کو لوٹا دیا۔اس کے بعد چیئرمین دھنکھڑ کی اجازت سے وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے مالیاتی بل 2023 کو ایوان میں پیش کیا۔ اس دوران ایوان میں اپوزیشن اراکین کا ہنگامہ جاری تھا۔ ہنگامے کے درمیان ہی مالیاتی بل 2023 کو بغیر بحث کے صوتی ووٹ سے لوک سبھا کو لوٹا دیا گیا۔ مالیاتی بل کو لوک سبھا کو لوٹائے جانے کے ساتھ ہی ایوان میں مالی سال 2023-24کے بجٹ کا عمل مکمل ہو گیا۔بعد ازاں راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے مالیاتی بل پر ایوان میں بحث کیلئے مقرر کردہ 10 گھنٹے کا اراکین کے ذریعہ استعمال نہ کرنے کو افسوسناک بتایا۔

بہرحال، لوک سبھا میں یکم فروری کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ عام بجٹ 2023-24پیش کیے جانے کے ساتھ بجٹ کا جو عمل شروع ہوا تھا وہ آج ختم ہو گیا۔ ایوانِ زیریں میں مالیاتی بل 2023،مارچ 24 کو پاس ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...