بنگلورو میں کووڈ کے بڑھتے معالات کے درمیان ، 16بین الااقوامی مسافربورنگ اور دیگر اسپتالوں میں داخل
بنگلورو، 4؍ جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو شہر میں کووڈ کے بڑھتے معا ملات کے درمیان مختلف ممالک سے شہر کے کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچے 10مسافروں میں کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے،جس سے ریاست میں کووڈ اور اومیکرون کے معاملات میں اضافہ ہو نے لگا ہے۔شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے امریکہ کے 4،ترکی اور اسپین کے فی کس2جملہ10مسافروں میں کووڈ کی علامات پائی گئی ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ دنوں بھی لندن،ابوظہبی کے مسافروں کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا تھا۔ٹسٹ رپورٹ میں 6مسافروں میں کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے۔لندن سے آئے 4اور ابو ظہبی سے آئے 2مسافرسمیت6مسافروں میں کووڈ کی علامات پا ئی گئی ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 16بین الااقومی مسافروں میں کووڈ کی علا مات پا ئی گئی ہیں۔ مذکورہ بین الااقوامی مسافروں کو بورنگ اسپتال سمیت شہر کے دیگر اسپتالوں میں آئسو لیشن کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ان افراد کے خون کے نمونے حاصل کر کے جینوم سیکوینسنگ ٹسٹ کے لئے روانہ کیے گئے ہیں۔لیبا ریٹری سے ابھی رپورٹ آنی باقی ہے۔