طالبان کے تین قیدی رہا، مغوی پروفیسروں کی رہائی کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 8:09 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،19/نومبر (آئی این ایس انڈیا) افغانستان میں مغوی دو غیر ملکی پروفیسروں کی قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں رہائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ طالبان کے تین قیدی رہا کر دیے گئے ہیں اور انہوں نے ڈیل منگل ہی کو کرنے کا بتایا ہے۔افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قید ان کے تین قیدی رہائی کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی رہائی طالبان کی طرف سے اغوا کیے گئے دوغیر ملکی پروفیسروں کے بدلے کا نتیجہ ہے۔ ان تینوں قیدیوں کو طالبان کے اندرونی حلقے میں انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ انہیں سخت سکیورٹی کی بگرام جیل میں رکھا گیا تھا۔تاہم ابھی یہ واضع نہیں کہ مغوی امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی ٹموتھی ویکس کو رہا کر دیا گیا ہے یا نہیں۔ طالبان کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل منگل کو مکمل کر لی جائے گی۔ ان دونوں پروفیسروں کو سن 2016 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا۔ایسی اطلاعات ہیں کہ مسلسل قید میں رہنے کی وجہ سے ٹموتھی ویکس اور کیون کنگ کی صحت میں شدید گراوٹ پیدا ہو چکی ہے۔ ان دونوں پروفیسروں کا تعلق افغان دارالحکومت کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی سے ہے۔ غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی تفصیلات صدر اشرف غنی نے بارہ نومبر کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں بتائی تھیں۔مغوی امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی ٹموتھی ویکس کو سن 2016 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا۔طالبان نے ان مغربی پروفیسروں کی دو مرتبہ ویڈیوز بھی ریلیز کی تھیں۔ ایک ویڈیو اغواء کے ایک برس بعد ہی جاری کی گئی تھی۔ زرد رنگت اور علیل دکھائی دینے والے دونوں پروفیسروں نے اپنی اپنی حکومتوں سے اپنی اپنی رہائی کی بات چیت شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کی رہائی کا ایک ریسکیو آپریشن بھی امریکی فوج نے کیا تھا لیکن کارروائی کے وقت اس مقام پر دونوں پروفیسر  موجود نہیں ہوئے تھے۔قطر پہنچنے والے طالبان کے تین قیدیوں میں انس حقانی بھی شامل ہیں جن کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ انس حقانی کی گرفتاری سن 2014 میں خلیجی ریاست بحرین میں ہوئی تھی۔ وہ حقانی نیٹ ورک کے لیڈر جلال الدین حقانی کے بیٹے اور موجودہ کمانڈر سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ حقانی نیٹ ورک کو ایک انتہائی خطرناک عسکریت پسند گروپ تصور کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...