امریکی کمیٹی نے شہریت ایکٹ کو’’خطرناک‘‘ قراردیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 12:22 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،23/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی ایکٹ کو اندرونی معاملہ قراردینے والی مودی سرکار پراس معاملے میں  پڑنے  والے عالمی دباؤ میں  اضافہ ہوتا نظر آرہاہے۔ ایک طرف جہاں نئی دہلی  پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خیر مقدم کی تیاری کررہا ہے تووہیں دوسری جانب امریکہ کی ایک وفاقی کمیٹی نے شہریت ترمیمی ایکٹ پر ایک ’’فیکٹ شیٹ‘‘ (حقائق نامہ) جاری کیا ہے۔ 

یو ایس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم (یوایس سی آئی آر ایف ) کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی اس فیکٹ شیٹ میں   شہریت ترمیمی ایکٹ کی  منظوری کے بعد ملک بھر میں  ہو رہے مظاہروں کا احاطہ کیاگیا ہے اور  قانون کی  مذمت کرتے ہوئے  متنبہ کیاگیا ہے کہ ’’یہ خطرناک موڑ لے کر غلط سمت میں جاسکتاہے۔‘‘ رپورٹ میں سی اے اے اور این آرسی کے نفاذ کی صورت میں   وزیر داخلہ امیت شاہ  اور ہندوستان کے دیگر کلیدی لیڈروں پر امریکی پابندی عائد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔  رپورٹ میں  بی جےپی  کے مسلم دشمن نظریے کا بھی حوالہ دیاگیا اور اس بات پر تشویش کااظہارکیا گیا ہے کہ ملک کے قوانین بھی اب اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ 

بہرحال ہندوستان نے یوایس سی آئی آر ایف کے ان تبصروں کو غیر ضروری اور نامناسب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہری ترمیمی ایکٹ کا مقصد ہندوستان سے ’’متصل ملکوں‘‘ میں  مذہب کی بنیاد پر ستائی ہوئی اقلیتوں کو شہریت دینے کے عمل میں تیز رفتاری لانا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔