فیڈی لیٹی کمپنی میں روزگار پائے بھٹکل گروسدھیندراکالج کے طلبا کے ساتھ گفتگو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2020, 9:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24؍فروری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل ایجوکیشن سوسائٹی اور فیڈی لیٹی نیشنل فائنانشیل کمپنی سے ہوئے معاہدے کے تحت کمپنی میں ملازمت پائے طلبا کے ساتھ گروسدھیندراکالج میں مذاکرے کا پروگرام منعقد ہوا۔

سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ جس دن امریکہ کے صدر ٹرمپ بھار ت کا دورہ کررہے ہیں اسی دن گروسدھیندراکالج میں فیڈی لیٹی کمپنی کی امریکن نمائندہ کیرولینا ٹریس کا طلبا سے گفتگو کرنا ایک یادگار لمحہ ہے۔ محترمہ کے دورے سے اترکنڑا ضلع کے کئی طلبا کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے کی امید جتائی۔ ایف این ایف کمپنی کی سنئیر نائب صدر کیرولینا ٹریس نے خطاب کرتے ہوئے طلبا میں سیکھنے کی طلب و شوق کی ستائش کی ۔

تقریب میں کیرولینا ٹریس  کی تہنیت کی گئی ۔کالج پرنسپال شری ناتھ پائی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ کاویا شری اپادھیا نے استقبال کیا۔ سیمانائک نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر اننتی بڈال اور طالبہ دیویا نے نظامت کی۔ فیڈی لیٹی کے افسران ششما بوٹیا، جیوتی کے ، کوچر امکار مربلی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔