چین اور اٹلی کے بعد امریکہ ’کورونا وائرس‘ سے متاثر تیسرا بڑا ملک قرار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2020, 10:47 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،23؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) جان لیوا عالمی وبا سے دوچار چین اور اٹلی کے بعد اب امریکہ وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 22 مارچ تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔ صرف امریکہ میں گزشتہ روز یعنی اتوار تک 13 ہزار 931 نئے کیسز آنے سے وہاں مجموعی طورپر 38 ہزار 138 متاثرین ہوگئے تھے۔

امریکہ میں وائرس سے متاثرہ 708 کی حالت نازک ہے اور سانس کی اس مہلک بیماری سے 396 افراد پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں جن میں 94 نئی اموات بھی شامل ہیں۔ اگر امریکہ کی بات کریں تو مختلف امریکی ٹیلی ویژن چینلز پر طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی کم علامات والے افراد اپنی بیماری کے بارے میں رپورٹ نہیں کر رہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق تقریباً 80 فیصد مریض بیرونی مدد کے بغیر صحت یاب ہوئے ہیں لیکن اس وائرس سے بیمار اور بوڑھے افراد کو زیادہ خطرہ ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں وفاقی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کریں اور اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں مالی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے۔ اس ضمن میں امریکی حکومت نے نیو یارک، کیلیفورنیا، ایلی نوائے اور اوریگون میں گھروں میں رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی 50 ریاستوں میں 7 کروڑ اور پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد لوگ اس وائرس کے خوف میں مبتلا ہیں جبکہ 50 امریکی ریاستوں میں سے ہر ایک میں، ہزاروں افراد نے گھر پر رہنے کے آپشن سے فائدہ اٹھایا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی کانگریس نے 10کھرب ڈالر کا پیکیج منظور کیا ہے تاکہ گھروں میں رہنے والے چار افراد کے کنبے کو 3 ہزار ڈالر دیئے جا سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...