امیر شریعت کرنا ٹک حضرت مولانا صغیراحمد کی اپیل جمعہ کے سارے اعمال 15؍منٹ میں مکمل کریں

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2020, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مارچ (ایس او نیوز) بروز چہارشنبہ بتاریخ 22 رجب المرجب 1441 مطابق 18 مارچ 2020 امیر شریعت کرنا ٹک حضرت مولانا صغیراحمد صاحب رشادی دامت برکاتہم مہتمم شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کی صدارت میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق امارت شرعیہ کرناٹک کا علمائے عظام، ائمہ کرام، ڈاکٹرس اور عمائدین شہر پرمشتمل ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیر شریعت نے کہاکہ اس وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے جہاں احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، وہیں رجوع الی اللہ اور توبہ واستغفار کی ضرورت ہے، ان حالات میں لوگوں کو بدحواس اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ اکیلے حکومت یا کوئی ادارہ نہیں سکتا۔ اس میں تمام شہریوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ نیز ملکی اورملی مسائل میں ملت اسلامیہ ہند کو چاہئے کہ اپنا مؤثر رول نبھا ئیں۔ اس اجلاس میں باتفاق رائے مندرجہ ذیل امور طے پائے۔

(1)ذمہ داران مساجد اور خطبائے کرام سے گذارش کی جاتی ہے کہ آنے والے تین جمعہ تک جمعہ کے سارے اعمال (جمعہ کا خطبہ اور نماز وغیرہ) صرف 15 منٹ میں مکمل کر لیں اور خطبہ نماز کے لئے باہر کے مائک کا استعمال نہ کریں۔

(2) مساجد میں پا کی صفائی کا خوب اہتمام ہو، خاص طور پر چٹائی، کار پیٹ، قالین وغیرہ پر توجہ دیں۔

(3) مساجد کے بیت الخلاء استنجا خانے، نالیاں وغیرہ دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ صاف کرائیں۔

(4)مصلیوں کو ہدایت دی کہ گھر سے وضو بنا کر اپنی ٹوپی پہن کر آ ئیں۔

(5) عموی تولیہ اور ٹوپیاں مسجدوں سے ہٹادیں۔

(6) سنن ونوافل گھروں میں پڑھنے کا اہتمام کریں۔

(7) جن لوگوں میں اس وبائی بیماری کی علامات پائی جارہی ہیں ان کے لئے بہتر ہے کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔ اللہ ان حضرات کو شفاء عطافرمائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔