تیز رفتار ایمبولینس بھٹکل۔ شیرور ٹول ناکہ پرحادثہ کی شکار ؛ مریض سمیت چار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2022, 7:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 جولائی (ایس او نیوز)  مریض کو ہوناور اسپتال سے  کنداپور اسپتال شفٹ کرنے کے دوران  تیز رفتار ایمبولنس بے قابو ہوکر شیرور  ٹول ناکہ پر  کھمبے سے  ٹکراکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایمبولنس پر موجود مریض سمیت  چار   لوگ ہلاک ہوگئے، جبکہ ایمبولنس ڈرائیور سمیت  تین لوگ حادثے میں زخمی ہوئے  ہیں۔ حادثہ   بدھ شام  چار بج کر 7 منٹ پر پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ہوناور  کے ایک پرائیویٹ اسپتال کی ایمبولینس ایک مریض  کو زائد علاج کے لئے کنداپور اسپتال شفٹ کرنے کے لئے روانہ ہوئی تھی، تیز رفتار ایمبولنس  بھٹکل سے آگے شیرور سرحد پر واقع ٹول ناکہ  پر بے قابو ہوگئی اور کنارے لگے  ایک  کھمبے سے  تیز رفتاری  کے ساتھ  ٹکراگئی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حادثے کے  بعد سوشیل میڈیا  میں  وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ  دور سے ہی ایمبولنس کی آواز سن کر  ٹول ناکہ کا گیٹ کھول دیا گیا ،  پھر دو لوگ الگ الگ سمت بھاگتے ہوئے بیریکیڈ کو  ہٹا کر کنارے لے کر آرہے ہیں، اس دوران ایک اور عملہ  قریب میں موجود ایک گائے کو بھی  بھگانے کی کوشش کرتا ہے، اس دوران کافی تیزی کے ساتھ ایمبولنس آتی ہے اور  ٹول ناکہ کے گیٹ کے اندر گھستے ہی  قریبی  کھمبے سے ٹکراجاتی ہے،  ٹکر لگتے ہی  ایمبولنس تیزی کے ساتھ گھومتے ہوئے     ٹول پلازہ کے  ایک کمرے کی طرف سیدھے  ایک  بیریکیڈ کو ہٹانے والے اہلکار پر جاگرتی ہے، اس دوران وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ  ایمبولنس  کے اندر سے ایک شخص جو غالباً مریض ہوگا، باہر جاگرتا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ حادثے میں   ٹول پلازہ کا عملہ سمیت سات  لوگ شدید زخمی ہوگئے ،  جن کو فوری طور پر کنداپور اسپتال شفٹ کیا گیا مگر کچھ ہی دیر بعد خبر موصول ہوئی کہ   ایمبولنس پر موجود مریض سمیت اس کے ساتھ ایمبولنس پر سوار  اس کے دو ساتھی بھی  حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔کچھ ہی دیر بعد مزید ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، اس طرح اب تک چار لوگوں کے مرنے  کی خبر موصول ہوئی ہے۔   ٹول ناکہ کا ایک اہلکار اور ایمبولنس ڈرائیور  جس کی شناخت روشن روڈریگس کے طور پر ہوئی ہے، حادثے میں زخمی  ہیں اور  کنداپور اسپتال میں ان  کا علاج جاری ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت  ہوناور ہاڈین بال کے رہنے والے گجانند نائک، اس کے رشتہ دار    لوکیش نائک  اس کی اہلیہ گیتا  لوکیش نائک اور منجوناتھ مادھو  نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ   گجانند نائک بیمار ہونے کی بنا پر اس کے رشتہ داراس کا چیک آپ کرانے ہوناور اسپتال لے  گئے تھے ،    ڈاکٹر کی صلاح پر  اسے منی پال شفٹ کرانے اسپتال کی ہی ایمبولینس پر سوار کرکے منی پال   لے جانے کی کوشش کے دوران  ایمبولنس حادثہ کا شکار ہوگئی۔

بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی