منگلورو : مریض لے جارہی ایمبولینس کو راستہ نہ دینے کا شاخسانہ ۔ کیس درج ، کار ضبط ، ڈرائیور گرفتار ، لگا جرمانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 1:52 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 20/ جولائی (ایس او نیوز) کانچور ہاسپٹل سے دوسرے ہاسپٹل میں منتقل کرنے کے لئے مریض کو لےجارہی ایک ایمبولینس کو نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو سے پمپ ویل تک  گزرنے کا راستہ نہ دینے پر ماروتی ایرٹیگا کارضبط کر لی گئی اور کیس درج کرتے ہوتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 

    ڈرائیور کی شرارت اور ایمبولینس کو راستہ نہ دینے کا ویڈیو کلپ کل شام سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ۔ منگلورو ساوتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے از خود اس پر کارروائی کرتے ہوئے چرن (31سال) کو گرفتار کیا، جس کے بارے میں وہ کسی اینیمیشن فرم میں کام کرتا ہے۔ 

    پولیس نے تنبیہ کی ہے کہ اگر کسی ایمرجنسی سروس والی سائرن بجاتی موٹر گاڑی کو راستہ نہ دے کر رکاوٹ پیدا کی جائے گی تو ایسے شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس پر 1000 روپے جرمانہ یا چھ مہینہ جیل یا پھر دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ اسی طرح تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں پر بھی ایک ہزار روپے جرمانہ اور چھ مہینہ جیل کی سزا دینے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...