امریکہ: چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے پولیس استعمال پر پابندی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:04 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) امریکہ کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون نے چہرہ شناخت کرنے والی اپنی ٹیکنالوجی کے پولیس کے استعمال کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکوک افراد کی شناخت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ناقدین کی جانب سے مسلسل الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

ایمیزون نے بدھ کو جاری کیے جانے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پولیس پر پابندی لگا رہے ہیں کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کر سکے گی۔ تاہم کمپنی نے اپنے بیان میں اس پابندی کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ایمیزون نے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی پر پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں بشمول فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) پر بھی ہو گا یا نہیں۔ایمیزوں نے بھی اپنے بیان میں اس کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ایمیزون کے اپنے کئی ملازمین کمپنی سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی فروخت روک دے۔ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکنالوجی شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے خلاف ہے اور یہ رنگت کی بنیاد پر نسلی امتیاز کا سبب بن رہی ہے۔ایمیزون نے بدھ کو جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مشکوک افراد کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے درست استعمال کے لیے سخت قانون سازی کرے۔ایمیزون کے بقول موجودہ حالات میں کانگریس اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دے رہی ہے۔سان فرانسسکو سمیت امریکہ کے کئی شہروں میں اس ٹیکنالوجی کے پولیس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے استعمال پر پابندی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...