نوجوت سنگھ سدھوکی مشکلوں میں اضافہ، امریندر سنگھ نے کابینہ سے باہرکرنے کے لئے راہل گاندھی سے کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 11:54 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا الیکشن میں زبردست شکست کا سامنا کرنے والی کانگریس میں اب اندرونی انتشار کھل کرباہرآنے لگی ہے۔ پہلےسے الزام جھیل رہے نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلوں میں اضافہ ہونےلگا ہے۔ اب نوجوت سنگھ کوکابینہ سےہٹانےکی قواعد نے زورپکڑلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نےاس سے متعلق کانگریس صدرراہل گاندھی سمیت اعلیٰ لیڈروں سے بات بھی کرلی ہے۔ امریندرسنگھ اب سدھوکوکابینہ میں نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

امریندرسنگھ  کےعلاوہ اس قواعد میں ریاست کے دیگروزرا بھی لگے ہوئے ہیں۔ ان وزرا کی شکایت ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے دوران نوجوت سنگھ سدھو کی حرکتوں سے وزیراعلیٰ کی شبیہ کو تونقصان پہنچا ہے۔ وہیں کانگریس صدرراہل گاندھی کی شبیہ پربھی خراب اثرپڑا۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی امریندرسنگھ نےکہا تھا کہ وہ نوجوت سنگھ کا محکمہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سدھو ٹھیک طریقےسےاپنا محکمہ نہیں سنبھال پا رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ الیکشن کے دوران دھرم گرنتھوں کی بےادبی پر نوجوت سنگھ سدھوکے تبصرے پرراہل گاندھی سے رابطہ کریں گے۔ غورطلب ہے کہ الیکشن سے ایک دن قبل ہی نوجوت سنگھ نے 2015 میں مذہبی گرنتھوں کی بےادبی کی جانچ پرسوال اٹھایا تھا۔ وزیراعلیٰ نےکہا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ سے دوستی اورجھپی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اورخاص طور پرفوج تواسے بالکل نہیں برداشت کرے گی۔

اس سےقبل پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے کانگریس لیڈراورپنجاب حکومت کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو پربڑا الزام لگا یا تھا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا تھا 'سدھومیری جگہ وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں'۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےالزام لگایا کہ 'سدھوکانگریس کی شبیہ خراب کررہے ہیں، میری پارٹی کوان کےخلاف کارروائی کرنی چاہئے'۔ کیپٹن امریندرسنگھ نےیہ بھی کہا تھا کہ اگروہ اصلی کانگریسی ہوتے تووہ اپنی شکایتوں کےلئےالیکشن کا وقت نہیں منتخب کرتے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔