سی پی جے نے امل کلونی سمیت دیگر صحافیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st November 2020, 8:47 PM | عالمی خبریں |

لندن، 21/نومبر (آئی این ایس انڈیا)صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے انسانی حقوق کی کارکن و قانون دان امل کلونی سمیت دیگر چار صحافیوں کو سال 2020 کے گوین ایفل اور پریس فریڈم ایوارڈز سے نوازا ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث رواں سال ایوارڈز تقریب ورچوئل منعقد کی گئی، جسے سی پی جے کی ویب سائٹ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا گیا۔رواں سال کا پریس فریڈم ایوارڈ بنگلہ دیش، ایران، نائیجریا اور روس کے 4 صحافیوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔جب کہ اس سال کا گوین ایفل ایوارڈ انسانی حقوق کی کارکن، قانون دان و صحافی امل کلونی کو دیا گیا۔اس سال کا پریس فریڈم ایوارڈ ایوارڈ بنگلہ دیش کے فوٹو جرنلسٹ شاہد العالم، ایران کے محمد موساد، نائیجیریا کے ڈاپو الورنیومی اور روس کی سویتلانا پروکوپییوا کو دیا گیا۔چاروں صحافیوں کو معلومات کو درست انداز میں عوام تک پہنچانے، ریاستی و حکومتی پالیسیوں و جبر کو بے نقاب کرنے،کرپشن جیسے معاملات کو سامنے لانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹنگ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔اسی طرح امل کلونی کو گوین ایفل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، وہ مذکورہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی انسانی حقوق کی کارکن ہیں، اس سے قبل یہی ایوارڈ صحافیوں کو دیا جاتا رہا۔سی پی جے نے یہ ایوارڈ معروف خاتون امریکی صحافی گوین ایفل کے نام سے 2016 میں شروع کیا تھا اور یہی ایوارڈ 2019 میں ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کو بھی دیا گیا تھا۔گوین ایفل کا پہلا ایوارڈ 2017 میں امریکی خاتون صحافی جڈی ووڈرف جب کہ 2018 کا ایوارڈ فلپائن کی خاتون صحافی ماریا ریسا کو دیا گیا تھا۔گوین ایفل کی تقریب میں اداکار میرل اسٹریپ سے بات کرتے ہوئے امل کلونی نے صحافیوں کی عالمی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔امل کلونی نے اداکارہ میرل اسٹریپ سے مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے اداکارہ کی طرح زیادہ ایوارڈز نہیں جیتے، تاہم ان دونوں میں ایک بات مشترک ہے۔امل کلونی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور میرل اسٹریپ نے ایک ہی مرد سے شادی کی اور یہی بات ان کی مشترکہ ہے۔امل کلونی نے واضح کیا کہ انہوں نے اداکار جارج کلونی سے حقیقت میں شادی کی جب کہ میرل اسٹریپ نے ان کے شوہر سے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم فانٹیسٹک مسٹر فاکس میں شادی کی تھی۔خیال رہے کہ لبنانی نڑاد برطانوی 42 سالہ امل کلونی کا اصل نام امل علم الدین ہے اور انہوں نے 2014 میں ہولی وڈ سپر اسٹار 59 سالہ جارج کلونی سے شادی کی اور جوڑے کے ہاں 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...