کرناٹک کے سپاہی الطاف ملک، سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے شہید

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2022, 1:56 PM | ریاستی خبریں |

ویراج پیٹ، 24؍فروری(ایس او  نیوز)کرناٹک کے کورگ ضلع کے ویراج پیٹ کے ساکن ہندوستانی فوجی الطاف احمد(37سال)  جموں و کشمیر میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور رہتے ہوئے چہارشنبہ کے روز برف کا تودہ کھسکنے کی وجہ سے شہید ہو گئے-ویراج پیٹ کی سینٹ آنس کالج میں ابتدائی تعلیم اور ٹاؤن کی سرکاری ڈگری کالج میں پی یو سی مکمل کرنے کے بعد الطاف نے فوج کی بھرتی کی ریلی میں حصہ لیا اور منتخب ہوئے تھے- ویراج پیٹ میں مرحوم عمر صاحب اور عائشہ کے فرزند الطاف کے پسماندگان میں ان کی بیوہ، ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں -

بتایا جاتا ہے کہ الطاف کی میت سری نگر سے جمعہ کے روز ویراج پیٹ لائی جائے گی اور فوجی وسرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی تدفین عمل میں آئے گی- مرنے سے چند دن پہلے ہی الطاف نے سرحد سے ایک آڈیو روانہ کیا تھا جس میں انہوں نے ریاست کے بگڑتے حالات اور حجاب کو لے کر پیدا ہونے والے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے باشندو ں سے کہا تھا کہ ملک کی فکر کریں - ملک کو بچانے کیلئے نہ جانے کتنے فوجی اپنی جان دے رہے ہیں -ایسے میں عوام آپس میں حجاب اور زعفرانی شال کو لے کر لڑائی نہ کریں - الطاف نے کہا تھا کہ جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں انہیں دیکھ کر کافی دکھ ہو تا ہے - الطاف کا یہ آڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا - اس کے چند ہی دن بعد ان کے مرنے کی خبرآئی-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...