آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2022, 12:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سوشیل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن پوسٹس اور پروپگنڈوں کا پردہ فاش کرنے والے پورٹل آلٹ نیوز کے شریک بانی اور صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

محمد زبیر کو دہلی پولیس نے پیر کی شام گرفتار کیا۔ ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا نے کہا کہ محمد زبیر کو ایک مختلف کیس میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی بلایا گیا تھا لیکن موقع پر ہی مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی جانب نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کا معاملہ محمد زبیر نے ہی اٹھایا تھا۔ انہوں نے نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کی ایڈیٹر ناویکا کمار کا ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا تھا جس میں نہ صرف نپور شرما بلکہ ناویکا کمار بھی پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے ٹویٹر پر شیئر ہونے کے بعد نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں برہمی کی لہر دوڑ گئی اور عالم عرب کی حکومتیں جب حرکت میں آئیں تو بی جے پی کو نہ صرف نپور شرما بلکہ پارٹی کے ایک اور لیڈر نوین جندل کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنا پڑا۔ نوین جندل کو تو پارٹی سے ہی نکال دیا گیا تھا۔

اس دوران دھرم سنسد کے نام پر مسلمانوں کی نسل کشی کی باتیں کرنے والے خودساختہ دھرم گرؤوں بالخصوں یتی نرسنگھا نند اور مسلمان عورتوں کی کھلے عام عصمت ریزی کی دھمکیاں دینے والے بجرنگ منی و دیگر نے دہلی پولیس میں محمد زبیر کے خلاف یہ کہہ کر شکایت دراج کرائی کہ ان کے ٹویٹس سے ہندؤوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ وہ ہندو سادھو سنتوں کو اپنے ٹویٹس میں ہیٹ مونگر یعنی نفرت پھیلانے والے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

دہلی پولیس نے اگرچہ ایف آئی آر درج کرلی تھی تاہم محمد زبیر کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ آج انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...