یوم جمہوریہ پر بنگال کی جھانکی کو شامل نہ کرنا ریاست کے عوام کی توہین: ادھیر رنجن چودھری

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 12:27 PM | ملکی خبریں |

کلکتہ،17؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال کانگریس کے صدر و لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ قومی راجدھانی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مغربی بنگال کی جھانکی کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرے علم میں ہے کہ ریاستی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آئی این اے کے ساتھ ایک جھانکی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر وزارت دفاع نے اس کی منظوری نہیں دی۔

مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے یوم جمہوریہ کے موقع پر مغربی بنگال میں کوئی جھانکی نہیں بھیج رہا ہے۔ ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت کی شاہراہوں پر پریڈ کے بعد مختلف ریاستوں کے خوب صورت جھانکی دیکھی جاتی ہے۔ وزارت دفاع کی خصوصی کمیٹی نے جھانکی پر فیصلہ کرتی ہے۔ ریاستی حکومت نے یوم جمہوریہ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آئی این اے کے ساتھ ایک جھانکی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

ادھیر رنجن چودھری نے لکھا ہے کہ’’مغربی بنگال حکومت نے 26 جنوری کو ہمارے ثقافتی ورثے، نیتا جی کی سوانح حیات اور جدوجہد آزادی میں ان کے کردار کے لیے ایک جھانکی بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ میں مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے مایوس اور حیران ہوں۔ یہ فیصلہ بنگال کے لوگوں، بنگال کے ثقافتی ورثے اور عظیم نیتا جی سبھاش چندر بوس کی توہین ہے۔ لہذا، میں مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جھانکی کے حوالے سے ریاستی حکومت کی اس تجویز پر نظر ثانی کرے۔

خیال رہے کہ 2021 کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی مرکزی حکومت نے کنیا شری، روپا شری، جیسے کئی ترقیاتی منصوبوں پر مبنی جھانکی بھیجنے کی ریاستی حکومت کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...