امیت شاہ کے دورہ کے بعد نئے وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم ،قلمدانوں میں بھاری پیمانے پر ردو بدل کی سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج جمعہ کے دن اشارہ دیا ہے کہ مرکزی وزیر برائے داخلہ امیت شاہ کے دورہ کرناٹک  کے بعد سات نئے وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم کی جائے  گی ۔

سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی بھی ہورہی ہے کہ وزیراعلی کئی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دی ہوئے ایڈی یورپا نے کہا کہ امیت شاہ کے دورہ کرناٹک ایک کے بعد نئے وزراء میں قلمدان تقسیم کرنے ان کا منصوبہ ہے۔ گرممکن  ہوسکا تو اس سے پہلےبھی ہوسکتا ہے۔ قلمدانوں میں ردو بدل کے تعلق سے کئے گئے سوال پرانہوں نے کوئی واضح جواب نہیں  دیا۔

انہوں  نے بتایا کہ ا میت شاہ  کل ہفتہ کے دن کرناٹک کے دورہ پر آرہے ہیں۔ ان کے ساتھ وہ بھدراوتی جائیں گے۔  اسی روز دونوں بنگلورولوٹ آئیں گے۔ پرسوں اتوار کے دن دونوں امیت شاه بیلگا دی جائیں گے۔ شاہ 16 اور 17 جنوری کرناٹک کا دورہ کریں گے۔

اس دوران  شیموگہ ، بیلگاوی ، باگل  کوٹ اور بنگلورو کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ ایک طویل مدت کے انتظار کے بعد ایڈی یورپا  نے انہیں 17 ماہ پرانی کابینہ کو چہارشنبہ کے دن توسیع کی تھی ۔ سات نئے  وزرائ  کو شامل کر کے وزیر آبکاری ایچ نا کیش کو وزارت  سے ہٹا دیا تھا۔

سیاسی حلقوں  میں یہ قیاس آرائی ہورہی ہے کہ وزیراعلیٰ  اپنی  کابینہ میں قلمدانوں میں ردو بدل بھی کریں گے۔ یہ  قدم وزیراعلیٰ کے لئے بڑا چیلنج ہوگا۔  کا بینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء سمیت کا بینہ میں پہلے   سے موجود چند وزراء  اہم قلمدانوں کی امید کررہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...