دہلی: عام آدمی پارٹی کو اب بھی کانگریس سے اتحاد کی امید، پرچہ نامزدگی موخر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 9:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا امکان اب بھی برقرار ہے۔یہی وجہ ہے کہ’آپ‘نے اپنے تین امیدواروں کی پرچہ نامزدگی کا عمل 22 اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔آتشی، پنکج گپتا اور گگن سنگھ کی پرچہ نامزدگی اب 20 اپریل کے بجائے 22 اپریل کو ہوگی ۔اس کے علاوہ باقی تین امیدوار بھی پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا ہے کہ اتحاد پر کانگریس کو فیصلہ لینے کے لئے وقت دینے کے لئے نامزدگی کا عمل موخر کیا گیا ہے۔آپ نے ہریانہ میں کانگریس کو اتحاد کے لئے 7,2,1کا فارمولا دیا ہے۔ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کے مشرقی دہلی، شمال ومشرقی دہلی اور شمال ومغربی دہلی کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنا تھا۔لیکن اب تمام باقی 6 امیدوار پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔مغربی دہلی کے امیدوار نے جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دی ہے۔ جمعرات کو مغربی دہلی لوک سبھا علاقے سے عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواروں کے لوک سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کی شروعات کی۔عام آدمی پارٹی کے مغربی دہلی سے لوک سبھا امیدوار بلبیر سنگھ جاکھڑ نے انتخابات کے لئے اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت آپ کے سینکڑوں کارکن نامزدگی پروگرام میں شامل ہوئے۔آئندہ 12 مئی کو دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔عام آدمی پارٹی اپنے سات امیدوار دہلی کے انتخابی مہم میں اتارنے کا اعلان کر چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...