بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت انتظامیہ پر رشوت خوری کا الزام : خصوصی میٹنگ میں الزام ثابت کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By V. D. Bhatkal | Published on 27th October 2021, 7:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:27؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کے چند ممبران نے گرام پنچایت انتظامیہ  پر رشوت خوری کا الزام عائد کئےجانےکو لےکر ہیبلے پنچایت ہال میں پنچایت ممبران کی  خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں پنچایت  انتظامیہ کی حمایت میں بات کرتےہوئے بی جےپی منڈل صدر اور پنچایت ممبر سبرائے دیواڑیگا نے کہاکہ گرام پنچایت انتظامیہ کی جانب سے امداد کی تقسیم میں کوئی تفریق نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنچایت فنڈ 2میں سے 11لاکھ روپیوں میں بدعنوانی کا الزام لگایا جارہاہے، خرچ ہوئے 11لاکھ روپیوں میں سے 4.5لاکھ روپئے عملہ کی تنخواہیں ، کچرا اور گندگی کی نکاسی کے اخراجات شامل ہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر بدعنوانی کہاں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ  آپ کے پاس بدعنوانی کے تعلق سے  کوئی دستاویزات ہیں تو پیش کریں۔

بی جےپی ممبر کے سوالات پر پنچایت ممبر اِبّو علی وغیرہ نےپلٹ وار کہتے ہوئے  کہاکہ الزام ثابت کرنے کےلئے ہمیں مہلت دیں ، اس کے لئے دستاویزات جمع کرنے ہیں اس کے بعد آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہمارے الزام کی جانچ کرائی جائے۔ انتظامیہ کے حمایتی ممبران نے اس کا جواب دیتےہوئےکہاکہ پنچایت کی خصوصی میٹنگ منعقد کرنےسے پہلے الزام کے متعلق دستاویزات میٹنگ میں پیش کرنےکی امید تھی اب آپ لوگ دوبارہ وقت مانگ رہے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔

رشوت خوری اور بدعنوانی کولےکر موافق و مخالف بیانات کی وجہ سے میٹنگ میں کچھ دیر کےلئے حالات گرم ہوگئے۔ دوپہر 2بجے تک ایک دوسرےپر الزامات عائد کرنےکاسلسلہ جاری تھا۔ پنچایت  صدر کوپو مادیو گونڈ انے میٹنگ کی صدارت کی۔ نائب صدر مادیوی نائک، پنچایت ترقیاتی افسر جینتی نائک موجود تھیں۔

پنچایت کے گیارہ ممبران نے الزام لگایا تھا کہ پنچایت انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رشوت خوری ہورہی ہے، اس سلسلےمیں خصوصی میٹنگ منعقد کرنے کی درخواست  کی گئی تھی مگر  میٹنگ نہیں رکھی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز  منعقدہ  پنچایت کی عام میٹنگ میں  متعلقہ  11ممبران نے میٹنگ کا بائیکاٹ  کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...