سی اے اے احتجاج: پولیس ایکشن پر الہ آباد ہائی کورٹ سخت، حکومت سے جواب طلب

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2020, 1:03 AM | ملکی خبریں |

ریاگ راج،28/جنوری(ایس و نیوز/یو این آئی) اترپردیش میں گزشتہ ماہ دسمبر میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کے خلاف داخل عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں 7 عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ کورٹ نے آج انہیں عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

اس ضمن میں داخل مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گوند ماتھر اور جسٹس سدھارتھ ورما کی بنچ نے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ ابھی تک کتنی شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ کتنے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں ساتھ ہی عدالت نے مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو 17 فروری تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج یا ایس آئی ٹی سے معاملے کی جانچ کرائی جائے۔ ان کے مطابق پولیس نے مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال کیا ہے جس کی رپورٹ بیرون ممالک میڈیا میں چھپی ہے اور اس سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، میرٹھ اور دیگر شہروں میں پولیس تشدد کے خلاف شکایتوں کی انکوائری کرا کے ان کے خلاف کارروائی کرائی جائے۔

عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل محمود پراچہ، ایس ایف نقوی سمیت کئی دیگر وکیلوں نے عدالت میں بحث کی وہیں ریاستی حکومت کی طرف سے اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل اور مرکزی حکومت کی جانب سے سبھا جیت سنگھ عدالت میں پیش ہوئے۔

12 دسمبر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے سی اے اے کے پاس ہوجانے اور صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں اس کالے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے اور ابھی تک جاری ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران اترپردیش میں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جن میں تقریباً 23 مظاہرین کے ہلاک اور کثیر تعداد میں مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔ یوپی میں مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائی جہاں کئی طرح کے سوالات کے کھڑے کیے گئے تھے تو وہیں مظاہرین کے خلاف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے استعمال کیے گئے لہجے کی بھی کافی تنقید کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔