ابھی اعظم خان اور اہل خانہ کو جیل میں ہی رہنا ہوگا، ضمانت کی عرضی خارج

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،26؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خان ان کی بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت کی عرضی پر آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ان کی عرضی خارج کردی۔

اعظم خان کی جانب سے داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیتا کماری نے گزشتہ 19نومبر کو دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ انہوں نے آج اعظم خان مع بیوی و بیٹے کے ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے ضمانت کی عرضی خارج کردی۔

ایس پی رکن پارلیمان و سابق کابینی وزیر رامپور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے، وقف املاک کو غیر قانونی طریقے سے جوہر یونیورسٹی میں شامل کرنے اور بیٹے کے فرضی تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کے ساتھ سیتا پور جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے اعظم خان سماجوادی کے قدآور رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مسلم چہرہ بھی ہیں اور ملائم سنگھ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے اعظم خان کے حق میں کوئی بڑی تحریک نہیں چلائی گئی ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...