کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے طلائی تمغہ جیتا تو نیرج چوپڑا نے کہا ’آل دی بیسٹ‘

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 11:35 AM | اسپورٹس |

برمنگھم، 9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جیولن  تھرو کے دو بہترین کھلاڑی نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم آپس میں بہترین دوست بھی ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا اور پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم ایک دوسرے کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ کئی بار نیرج چوپڑا کی کامیابی پر ارشد ندیم نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے، اور اب کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ارشد ندیم نے طلائی تمغہ حاصل کر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دینے کا موقع فراہم کیا۔ جی ہاں، پاکستانی جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے بھالا پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ انھوں نے 90.18 میٹر دور بھالا پھینک کر نہ صرف طلائی تمغہ پر قبضہ کیا بلکہ نیرج چوپڑا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ارشد ندیم نے اس کامیابی کے بعد اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے ’’اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں سے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کے ساتھ طلائی تمغہ۔‘‘ ارشد کے اس پوسٹ پر نیرج چوپڑا نے بہترین رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ’’مبارکباد ارشد بھائی۔ طلائی تمغہ اور 90 میٹر کراس کر کے گیم ریکارڈ بنانے کے لیے۔ آگے کے ٹورنامنٹ کےلیے آل دی بیسٹ۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ چوٹ کی وجہ سے نیرج چوپڑا برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہیں لے سکے ہیں۔ عالمی اتھلیٹکس چمپئن شپ کے دوران نیرج چوپڑا زخمی ہو گئے تھے اور کامن ویلتھ گیمز 2022 شروع ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے تھے۔ ایسے میں انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بڑے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد نیرج چوپڑا کافی مایوس تھے اور انھوں نے اپنے شیدائیوں سے معافی بھی مانگی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...