سعودی عرب میں تمام طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں ترقی

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2020, 3:37 PM | خلیجی خبریں |

الریاض،18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کو کسی امتحان کے بغیر اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کنڈر گارٹن، ایلیمینٹری، انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطح کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات پر ہوگا۔

وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ 1441 ہجری کے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کو ایک وضع کردہ میکانزم کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پہلے سمسٹر کے نتیجے ہی کو دوسرے سمسٹر کا نتیجہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کے لیے قیادت کی جاری کاوشوں ہی کا تسلسل ہے۔ اساتذہ اور انتظامیہ کی شاندار کوششوں کے نتیجے میں فاصلاتی تدریس کو بروئے کار لاتے ہوئے نصاب کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے طلبہ وطالبات کی تدریس فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیمی سال کے اختتام تک جاری رہے گی۔

تاہم انہوں نے وضاحت کی ہے کہ پرائیویٹ بین الاقوامی اسکولوں اور غیرملکی بین الاقوامی اسکولوں کو طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کے لیے جائزے کا کوئی سا بھی مناسب طریق کار اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔ وہ اپنی صواب دید کے مطابق انھیں اگلی جماعتوں میں ترقی دے سکتے ہیں۔

سعودی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران میں سائنس اور فنون، قرآن مجید کے حسن قرآۃ اور حفظ کے مقابلے اور قومی اقدار کو فروغ دینے کی سرگرمیوں کے مختلف مقابلے منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...