آئی پی ایل 2018 : راشد خان کی شاندار کارکردگی ، کولکاتہ کو ہراکر فائنل میں پہنچا سن رائزرس حیدرآباد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 12:51 PM | اسپورٹس |

کولکاتہ،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی پی ایل 2018 کے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 13 رنوں سے شکست دیدی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آئی پی ایل 2018 کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ فائنل میں اب اس کا مقابلہ چنئی سپرکنگس سے ہوگا ۔ فائنل کا مقابلہ 27 مئی کو ممبئی کے وانکھیڑے میں کھیلا جائے گا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راشد خان کی طوفانی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآبادنے مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹ کے نقصان پر 174 رن بنائے ، جس کے جواب میں کولکاتہ مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 161 رن ہی بناسکی۔

کولکاتہ کی جانب سے کرسن لن نے 48 رن ، سنیل نارائن نے 26 رن ، نتیش رانا نے 22 رن ، اتھپا نے دو رن ، کپتان کارتک نے آٹھ رن ، شبھم گل نے 30 رن ، رسل نے تین رن ، پیوش چاولہ نے 12 رن ، شیوم ماوی نے چھ رن اور کلدیپ جادو نے ایک رن بنائے ۔

حیدرآباد کی جانب سے راشد خان نے تین کھلاڑیو ں کو آوٹ کیا جبکہ سدھارتھ کول اور بریتھ ویٹ نے دو دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس کی طرف سے وردھمان ساہا نے 35 رن ، شیکھر دھون نے 34 رن ، کپتان ولیمسن نے تین رن ، شکیب الحسن نے 28 رن ، دیپک ہوڈا نے 19 رن ، یوسف پٹھان نے تین رن ، بریتھ ویٹ نے 8 رن ، راشد خان نے 34 رن اور بھونیشور کمار نے پانچ رن بنائے ۔

کولکاتہ کی طرف سے کلدیپ یادو نے دوکھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شیوم ماوی ، سنیل نارائن ، پیوش چاولہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔