گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل، میدان میں ہیں 300امیدوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2021, 6:45 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،29؍اگست(ایس او نیوز)  ڈپٹی کمشنر گلبرگہ وی وی جیوتسنانے جمعہ کے دن ایک صحافتی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ سٹی میونسل کارپوریشن گلبرگہ کے انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعرات کے دن انتخابی امیدواروں  کی قطعی فہرست جاری کردی گئی تھی جس کے مطابق  300امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور گلبرگہ شہر کے55وارڈس میں رائے دہی کی نگرانی کے لئے 2750 افسران  کو ڈیوٹی پر متعین کردیا گیا ہے۔

اس بار 83امیدوار آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے تمام 55وارڈس میں اپنے امیدوار کھڑاکئے ہیں جبکہ بی جے پی 47وارڈس اور جنتا دل سیکولر نے 45وارڈس میں اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔عام آدمی پارٹی 26نشستوں کے لئے مقابلہ کررہی ہے۔ جبکہ آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین نے 20وارڈس میں اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ دیگر جماعتوں میں سوشل  ڈیموکریٹک پارٹی آف آنڈیا SDPI  نے 10وارڈس میں، بہو جن سماج پارٹی نے 6نشستوں پر، کرناٹک راشٹریہ سمیتی نے 4پراور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے 2نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں  ویلفیر پارٹی آف  انڈیا  نے صرف ایک وارڈمیں اور انڈین  یونین مسلم لیگ بھی صرف ایک وارڈ میں اپناامیدوار کھڑا کیا۔ وارڈ نمبر 17میں جملہ 15امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جب کہ ان میں سے 10آزاد امیدوار ہیں۔اسی طرح وارڈنمبر 18سے 11امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں  جب کہ وارڈ نمبر 19سے 10اور وارڈ نمبر 40سے بھی 10امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مسرز جیوتسنا نے کہا کہ الیکشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 3ستمبر کو رائے دہی صبح 7بجے سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔27سیکٹر آفیسرس مقرر کئے گئے ہیں اور محکمہ داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ انھیں مجسٹیرئیل اختیارات دئے جائیں۔  ووٹوں کی گنتی نوتن ودیالیہ پری یونیورسٹی کالج کیمپس ، گلبرگہ میں 6ستمبر کو ہوگی۔ مرد ووٹروں کی جملہ تعداد 2,58,755اور خواتین رائے دہندوں کی جملہ تعداد 2,60,543ہے جب کہ  146زنخوں کے بشمول ووٹرس کی جملہ تعداد 5,19,464ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...