منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں سے وصول کی جانے والی فیس میں اپریل سے ہوگا اضافہ - اب باہر سے آنے والے مسافروں کو بھی ادا کرنی ہوگی فیس 

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2023, 10:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،15 / جنوری (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی دیکھ بھال اور انتظام کی ٹھیکیدار کمپنی ادانی گروپ نے اب مسافروں سے وصول کی جانے کی والی 'یوزر ڈیولپمنٹ فی' (یو ڈی ایف) میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے اور اپریل 2023 سے نئی شرح لاگو کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ اب صرف باہر جانے والے ہی نہیں بلکہ آنے والے مسافروں سے بھی یہ فیس وصول کی جائے گی۔ 
    
میڈیا ذرائع سے ملی تفصیل کے مطابق ایئر پورٹ فائنانشیل کنٹرول اتھاریٹی نے اس اضافہ کو منظوری دی ہے ۔ دوسرے مقامات سے شہر میں آنے کے لئے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ استعمال کرنے والے مسافروں سے فیس وصولی کا نیا نظام آئندہ مہینے فروری سے ہی شروع ہوگا۔
    
فی الحال ملک کے اندر دیگر مقامات پر جانے کے لئے منگلورو ایئر پورٹ سے سفر کرنے والے ڈومیسٹک مسافروں کو یو ڈی ایف کے طور پر 150 روپے اور بیرون ملک پرواز کرنے والے مسافروں کے لئے 825  روپے فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ 
    
اب باہر سے ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں پر پہلی مرتبہ یو ڈی ایف لاگو کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کےمطابق   اپریل 2023 سے گھریلو مسافروں کے لئے یہ فیس 150 روپے ہوگی ۔ اس کے بعد اپریل 2024 میں یہ فیس بڑھ کر 240 روپے اور اپریل 2025 میں 315 روپے ہوجائے گی۔
    
اسی طرح انٹرنیشنل پروازوں سے منگلورو ایئر پورٹ پر آنے والوں کے لئے فروری 2023 سے فیس لاگو ہوگی اور مارچ تک 330 روپے وصول کی جائے گی ۔ اس کے بعد اپریل 2023 سے مارچ 2024 تک کے لئے یہ بڑھ کر 435 روپے ہوجائے گی اور پھر اپریل 2025 تک 480 روپے کر دی جائے گی۔ 
    
شہر سے باہر جانے کے لئے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا استعمال کرنے والے گھریلو مسافروں کو امسال اپریل سے یو ڈی ایف کے طور پر 150 روپے کے بجائے 560 روپے ادا کرنے ہونگے ۔ اس کے بعد اپریل 2024 سے 700 روپے اور اپریل 2025 سے 735 روپے ادا کرنے ہونگے۔
    
اسی طرح بیرون ملک سفر کرنے والوں کو اب 825 روپے کے بجائے اپریل 2024 سے 1,015 روپے ادا کرنے ہونگے جبکہ اپریل 2025 میں یہ فیس بڑھ کر 1,120 روپے ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...