ڈرایئور کی موت پر کیجریوال کا بیان، کورونا کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں سبھی ایجنسیاں

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) دہلی میں اتوار کی صبح متعدد علاقوں میں ہوئی تیز بارش اور نئی دہلی میں منٹو برج کے نیچے پانی جمع ہوجا نے سے ایک ڈرائیور کی اس میں پھنس کر موت ہوجانے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اس سال سبھی ایجنسیاں کورونا کنٹرول میں مصروف تھیں اور یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں ہے۔

مسٹر کیجریوال نے اس واقعہ کے بعد ٹویٹ کیا،’’منٹو برج سے پانی نکال دیا گیا ہے۔آج صبح سے ہی میں ایجنسیوں کے رابطہ میں تھا اور وہاں سے پانی ہٹانے کے عمل کو مانیٹر کررہا تھا۔دہلی میں ایسے اور بھی مقامات پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔جہاں پر بھی پانی جمع ہوا ہے اسے فوری طور پر پمپ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے آگے لکھا،’’اس سال سبھی ایجنسیاں ،چاہے وہ دہلی حکومت کی ہوں یا ایم سی ڈی کی،سبھی کورونا کو قابو کرنے میں مصروف ہیں۔کورونا کی وجہ سے انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔یہ وقت ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کا نہیں ہے۔سب کو مل کر اپنی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں۔جہاں جہاں پانی جمع ہوگا،ہم اسے فوراً نکالنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے پہلے موقع پر پہنچے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جے پرکاش نے اس حادثہ کے لئے دہلی حکومت کو قصوروار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثے اس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک کہ دہلی حکومت اپنا غیر ذمے دارانہ رویہ نہیں چھوڑ دیتی۔

میئر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے اور متوفی کے اہل خانہ کے لئے امدادی رقم کا اعلان کرنا چاہئے۔حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...