اے این -32 طیارہ کے حادثہ میں تمام 13 افراد ہلاک: فضائیہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 10:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  فضائیہ نے جمعرات کو کہا کہ اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوئے اے این -32 طیارے میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اروناچل پردیش کے گھنے پہاڑی علاقے میں جمعرات کو بچاؤ عملہ کی ایک ٹیم کی طرف سے طیارے کا ملبہ تلاش کئے جانے کے بعد فضائیہ نے اس کی اطلاع دی۔ فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اے این -32 طیارے کے حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فضائیہ تین جون 2019 کو اے این -32 (ہوائی جہاز) کی گمشدگی کے تناظر میں اپنی جان گنوانے والے فضائیہ کے بہادر جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور وہ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔روسی ساختہ اے این -32 طیارے تین جون کو آسام کے جورہاٹ سے چین کی سرحد کے قریب سے گزر رہا تھا کہ یکایک طیارہ کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہو گیا۔ فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے منگل کو سیانگ ضلع کی سرحد پر واقع گاٹے گاؤں کے قریب 12ہزار  فٹ کی اونچائی پر طیارے کا ملبہ دیکھا تھا۔ اس سے قبل طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے بیڑے اور بری افواج نے آٹھ دنوں تک وسیع تلاش مہم چلائی تھی۔ فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بچاؤ عملہ کی 15 رکنی ایک ٹیم بدھ کو بھیجی گئی تھی اور ان میں سے آٹھ افراد جمعرات کو موقعہ پر پہنچے تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔