کورونا وائرس: علی خامنہ ای کی سالِ نو کی تقریر منسوخ، 24 گھنٹوں میں 43 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2020, 11:36 AM | عالمی خبریں |

تہران،10؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کوروناوائرس نے ہرملک کی زندگی بری طرح متاثر کردی ہے اور اس کا قہر اور خوف بڑھتا ہی جا رہاہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر فارسی سالِ نوکے آغاز پر کی جانے والی اپنی تقریر منسوخ کردی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے چین اور اٹلی کے بعد ایران وہ ملک ہے جہاں اس وائرس کی وجہ سے سب سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ان کے دفتر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہر سال امام رضا کے مزار پر سالِ نو کے آغاز پر منعقد ہونے والی تقریب اس مرتبہ منسوخ کردی گئی ہے۔رہبرِ اعلیٰ اس سے خطاب نہیں کریں گے اور وہ مشہد بھی نہیں جائیں گے‘‘۔

دریں اثناء ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے سرکاری ٹی وی پر کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ان کے مطابق اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے اور 7161 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں ایران میں چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے 43 اموات ہوئی ہیں اور 595 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔چین سے باہر کسی ملک میں کرونا وائرس سے یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے درپیش خطرے کے پیش نظر ملک کی مختلف جیلوں سے قریباً 70 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...