مسکان کے ’نعرہ تکبیر‘ کو القاعدہ سے جوڑنے کی سازش ۔مسکان کے والد نے کہا؛ہمیں سکون سے جینے دیں،کسی غیرملکی کی تعریف کی ضرورت نہیں:سوشیل میڈیا پر ہلچل تیز

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2022, 2:56 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، 7؍اپریل(ایس او  نیوز)کرناٹک میں حجاب معاملہ میں تعلیمی ادارو ں میں فرقہ وارانہ ٹکراؤ کے ماحول میں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر سرخیوں میں آنے والی منڈیا کی طالبہ مسکان زینب خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اس بار فرقہ پرست تنظیموں نے اس کی طرف سے نعرہ تکبیر لگائے جانے پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کی طرف سے اس کی تعریف کرتے ہوئے ایک نظم پر مشتمل ویڈیو سوشیل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑا کیا جا رہا ہے-

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ الظواہری نے اپنے آٹھ منٹ کی ویڈیو میں مسکان کو ہندوستان کی سب سے بہترین خاتون قرار دیا دیتے ہوئے شاباشی دی ہے-دنیا کے سب سے زیادہ وانٹیڈ مبینہ دہشت گرد سرغنہ کا یہ ویڈیو ریاست میں زور دار بحث کا موضوع بن گیا ہے -الظواہری نے اپنے اس مبینہ ویڈیو میں مسکان سے کہا ہے کہ وہ ہمت سے رہے اور کہا ہے کہ جیت بہت قریب ہے- ویڈیو میں ظواہری نے کہا ہے کہ ان کو مسکان کے بارے میں سوشیل میڈیا اور ویڈیوز کے ذریعہ علم ہوا- وہ اس کی طرف سے نعرہ تکبیر بلند کئے جانے پر اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس پر نظم لکھنے کافیصلہ کیا- اس ویڈیو میں القاعدہ کے سرغنہ نے ہندوستانی مسلمانوں کو تشدد کیلئے یہ کہہ کر اکسانے کی کوشش کی ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے ان پر جو ظلم کیا جا رہا ہے اس پر ان کو مزاحمت دکھانی ہو گی-ظواہری نے مغربی ممالک سمیت پاکستان اور بنگلہ دیش کی بھی نکتہ چینی کی ہے -

مسکان خان کے والد کا رد عمل:مسکان زینب خان کے والدمحمد حسین خان نے اس مبینہ ویڈیو کے منظر عام پر آنے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حال پر جینے دیں - انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہمیں سکون سے رہنے دیا جائے- انہوں نے کہا کہ ظواہری کو ن ہے،وہ ان کو جانتے بھی نہیں، آج ہی ان کی تصویر انہوں نے پہلی مرتبہ دیکھی ہے - انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمارا سکون غارت کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی غیر ملکی کی تعریف کی کوئی ضرورت نہیں - وہ اپنے ملک کے معاملوں کو دیکھ لیں - ہم تمام طبقات کے لوگ اس ملک میں بھائی چارگی سے سکون کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں -ہمیں کسی کی تعریف کی کوئی ضرورت نہیں ہے - جس نے تعریف کی ہے وہ کون ہے ہم وہ بھی نہیں جانتے - انہوں نے کہا کہ عربی زبان میں اس شخص نے بات کی ہے- میڈیا کے ذریعے ہی ہمیں پتہ چلا ہے کہ اس نے تعریف ہی ہے - اس کا پس منظر کیا ہے وہ نہیں جانتے اس لئے وہ کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتے-

اس بیا ن کی مذمت ہونی چاہئے: اشوتھ نارائن: ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے اس طرح کے بیانات کی مذمت ہونی چاہئے- انہوں نے کہا کہ ہمارے داخلی امور میں ان کو ٹانگ اڑانے کی کوئی ضرورت نہیں -حکومت کسی کے تئیں کوئی مخالفانہ رویہ نہیں رکھتی-

القاعدہ کا کرناٹک سے کوئی واسطہ نہیں: سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے مسکان خان کے تعلق سے القاعدہ سرغنہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسکان کو اس تنظیم کا نام بھی شاید معلوم نہیں ہے - یہ سب بی جے پی کی پیداوار ہے- اگر القاعدہ ہے تو فوری طور پر اس کے کارکنوں کو ڈھونڈ کر گرفتارکریں - حکومت کو ایسا کرنے سے کس نے روکا ہے -

ان دیکھی طاقتوں کا ہاتھ:ریاستی وزیر داخلہ اگا گیانیندار نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سرغنہ نے جس طرح مسکان کی تعریف کی ہے اسے دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ اس سارے معاملہ کے پیچھے ان دیکھا ہاتھ ہو سکتا ہے اس کی جانچ ہونی چاہئے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...