مسلمانو! لوگوں کو معاف کر دیا کرو منافرت اور بغض سے اجتناب اسلامی تعلیمات کا خاصہ:عرفات میں 10لاکھ سے زائد حجاج کرام سےشیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خطبہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2022, 6:28 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،9؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے دوران مسجد نمرہ سے عرفات کے مقدس مقام پر موجود10لاکھ سے زائد حجاج کرام اور آن لائن کے ذریعے  پوری دنیا  کے  مسلمانوں سے مخاطب کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ اسلامی اقدارکا تقاضہ ہے کہ جو چیز نفرت کاباعث بنے اس سے دور ہو جائیں۔

 خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اللہ نے تقویٰ اختیار کرنے کی بار بار ہدایت کی ہے، تقوی اختیار کرنے والا اللہ کا قرب پاتا ہے اور اللہ نے فرمایا کہ متقی کے لئے جنت کی خوشخبری ہے۔ ان کا  کہنا تھا، ”سب سے بڑی نعمت توحید ہے۔لوگو صرف اللہ کی عبادت کرو جس نے تمھارے لئے آسمان و زمین بنائے۔ دنیا کے مسلمانو، اللہ سے ڈرو کیونکہ اللہ سے ڈرنے میں ہی تمھاری کامیابی ہے۔ سارے انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنے تھے۔ انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔آپ کی مصیبت اللہ کے سوا کوئی دور نہیں کر سکتا۔ آخرت کی کامیابی بھی صرف اللہ کے احکامات کو ماننے میں ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ حج ایسے ادا کرو جیسے نبی کریم ﷺ نے ادا کیا۔ اللہ تعالی نے جن چیزوں سے بچنے کے لئے کہا اگر ہم ان سے بچ گئے تو ہمارا حج قبول ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق1443 ہجری کے حج اکبر کے اراکین ادا کئے جانے کے بعد خطبہ حج میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں دیا گیا۔رواں برس خطبہ حج میدان عرفات سے براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا گیا جس سے دنیا کے طول وعرض میں ڈیڑھ کروڑ افراد نے استفادہ کیا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، روسی، چینی، بنگالی، ترکی، ملیالی، ہندی، اسپینی، تمل اور سواحلی زبانوں میں پیش کیا گیا۔

شیخ محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا، اسلام کی دعوت عام کرنے کی کوشش کرو، اللہ رب العزت نے فرمایا، لوگوں کو معاف کر دیا کرو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جن کے اخلاق اچھے ہوں گے، وہ قیامت کے دن میرے زیادہ قریب ہوں گے۔ انہوں نے مسلمان سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ  مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کو نفع پہنچائیں، انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔ سب سے بڑی نعمت توحید کی ہے۔ اسلامی اقدار کا تقاضہ ہے۔جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جاو، اللہ نے فرمایا متقی کے لئے جنت کی خوشخبری ہے۔ نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، مصیبت اللہ تعالی کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا۔“

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...