بجلی کی بڑھتی قیمت کے خلاف بھٹکل الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی طرف سے دیا گیامیمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 10:37 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/اکتوبر (ایس او نیوز) الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کی معرفت ریاستی گورنر کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بجلی کی یونٹ شرح میں اضافہ کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے ہی سے مختلف مسائل کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری طورپر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہ ہونے کی بات کہی گئی تھی۔لیکن بجلی سربراہی کرنے والی کمپنی کی طرف سے یونٹوں کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ ایک طرف قحط سالی اور دوسری طرف سیلاب کی وجہ سے ریاست کے عوام پہلے ہی سے بڑی تنگ حالی کا شکار ہوگئے ہیں اور زندگی بسر کرنا ان کے لئے دوبھر ہوگیا ہے۔ اس پر مزید بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا لوگوں کے لئے ناقابل برداشت مشکل کھڑی کرنے جیسا ہے۔اس لئے گورنر کی طرف سے ریاستی حکومت کو اس پر روک لگانے کی ہدایت جاری کی جائے۔

 میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی سربراہی کرنے والی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کریں اور ہونے والے نقصانات پر خود ہی قابو پانے کی تدابیر کریں۔ اپنی بدانتظامی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ عوام پر لادنے کی کوشش نہ کریں۔ اس کے علاوہ بجلی کا خرچ کرنے کے لئے سرکاری طور پر سڑکوں پر روشنی کے لئے ایل ای ڈی بلبس کا استعمال کیا جائے۔ 

میمورنڈم میں شکایت کی گئی ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں جو نئے میٹر لگائے گئے ہیں ان میں خامی ہونے اور ان میٹرس کی وجہ سے بل زیادہ آنے کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ صرف ایک یا دو بلب استعمال کرنے والے گھروں میں بھی ماہانہ سیکڑوں روپے الیکٹرک بل آرہا ہے۔ اس سلسلے میں پوری تفتیش کی جائے ا ور میٹروں میں کوئی نقص ہوتو ایسے میٹرس ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔