بغداد میں العربیہ کے دفتر پر مسلح نقاب پوشوں کا حملہ، متعدد صحافی زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 8:30 PM | عالمی خبریں |

بغداد 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع العربیہ نیوز چینل کے دفتر پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے ادارے کے عملہ کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔بغداد سے موصولہ اطلاع کے مطابق:’مسلح نقاب پوش افراد نے ہمارے دفتر پر دھاوا بولا ہے جس سے ہمارے متعدد ساتھی زخمی ہوئے ہیں‘۔فوری طور پر ان حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ وہ کون تھے اور ان کے مقاصد کیا تھے۔انھوں نے بتایا ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس ان مسلح حملہ آوروں نے ہمارے آلات اور موبائل فونز توڑ دیے ہیں۔ان کے بہ قول حالیہ دنوں میں العربیہ کے دفتر کو حملے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔اس کے باوجود اس حملے کے دوران میں عراق کی وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے ہمیں کوئی مدد دینے سے انکار کیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کے دفتر پرحملے کی خبر ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے جب ہزاروں عراقی ملک بھر میں بے روزگاری، حکام کی بدعنوانیوں اور شہری خدمات کے پست تر معیار کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔عراقی سکیورٹی فورسز تشدد کے ذریعے اس احتجاجی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہی ہیں اور گذشتہ پانچ روز کے دوران میں ان کی تشدد آمیز کارروائیوں اور مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے قریباً ایک سو بیس افراد ہلاک اور چار ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ یہ وہی میڈیا ہاؤس ہے جو کہ عرب شہنشاہوں کے جعلی قصے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی بڑھ چڑھ کی اشاعت کرتا رہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔