الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلورکااعزازی جلسہ ؛ وی آر ایل گروپ کے ڈاکٹر سنکیشور کی جانب سےالامین کو دس لاکھ روپئے دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2019, 9:12 PM | ریاستی خبریں |

 بیدر۔4/اکتوبر۔(محمدامین نواز/ایس او نیوز) الامین ایجوکیشنل سوسائٹی  کی طرف سے جمعہ کو ایک اعزازی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کرتے ہوئے  وی آر ایل ٹرانسپورٹ کمپنی کے بانی  اور کنڑا روزنامہ وجے وانی کے ایڈیٹر ڈاکٹر وجئے سنکیشور نے  الامین کے لئے دس لاکھ کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب سنکیشور نے کہا کہ آج میں تعلیم و تدریس کے جس خوب صورت گلشن میں حاضری دے رہا ہوں ، اُس  کی خوشبو نے اب تک لاتعداد ذہنوں کو معطر کیا ہے اور مکمل خواندہ ہندوستان کے خواب کی تکمیل میں اپنا رول ادا کیا ہے۔میں حیران ہوں کہ صرف ایک آدمی کے عزم سے کس طرح ایک بڑا ادارہ وجود میں آگیا۔اور پھر لوگ آتے گئے اور قافلہ بنتا گیا۔ انہوں نے الامین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  الامین جس خاموشی اور اعتماد سے تعلیم و تدریس کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اس سے ہندوستان کے روشن مستقبل کا خواب سچ ہوتا نظر آرہا ہے۔ یہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کا حامل وہ تعلیمی مرکز ہے جس سے ہندوستان کا سربلند ہوتا ہے۔ادارہ کے لئے اپنی جانب سے دس لاکھ روپئے دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سنکیشور نے کہا کہ مجھ سے جہاں تک ممکن ہوگا اس ادارے کی ترقی کے لیے ہر سطح پر کوشش کروں گا  ساتھ ساتھ  اپنے حلقہ، احباب کو بھی اس طرف متوجہ کروں گا تا کہ وہ اپنے ہی وطن کے ایک مثالی تعلیمی ادارے کی حقیقت سے واقف ہوسکیں اور اس کی خدمات کو جان سکیں کہ کس طرح ایک محب وطن انسان خاموشی سے اپنے وطن کے نونہالوں کی تعلیمی فکر میں سرگرداں ہے۔ 

ایک اور مہمان جناب خسرو قریشی صاحب (سابق چیرمین مائناریٹی کمیشن ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ؛یہ میری دلی خواہش تھی کہ میں اپنے دوست ڈاکٹر سنکیشور صاحب کو الامین کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے دیکھوں، میں نے ڈاکٹر ممتاز احمد خان سے اس کی اجازت چاہی تو وہ دل کی خوشی کے ساتھ راضی ہو گئے اور کہا کہ یہ کوئی نجی ادارہ نہیں ہے۔ یہ ہر اس ہندوستانی کا ادارہ ہے جو وطن عزیز کے بچوں کی تعلیمی ترقی کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سنکیشورکو سب سے زیادہ خوشی تعلیمی اداروں کو دیکھ کر اور اس سے جڑ کر ہوتی ہے۔ وہ ہند و مسلم یکجہتی کی ایسی مثال ہیں جن پر سبھی کو فخر ہے۔ وہ کنڑا زبان کے پرستار ہیں۔ تو انہیں اردو اور ہندی سے بھی پیار ہے۔انہوں نے  الامین کے بانی ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ  جب تک ڈاکٹر ممتاز احمدخان جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے، آندھی میں بھی چراغ جلتا رہے گا۔

جلسہ  کی صدارت  کرتے ہوئے  بابائے تعلیم ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے  ڈاکٹر سنکیشورکے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا، ساتھ ساتھ جناب خسرو قریشی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  وہ  لوگوں کو آپس میں ملانے اور دلوں کو جوڑنے میں ہمیشہ دوسروں سے سبقت لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ذاتی طور پر اُن کا اور الامین تحریک کا کبھی کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رہا ہے کہ ہمارا مشن صرف اور صرف تعلیم و تدریس رہا ہے۔ اس کے لیے ہم نے حتی المقدورہر حکومت کا اعتماد حاصل کیا اور اس ادارے کو قومی سطح پر کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی۔ آپ جیسے دوستوں کا خلوص اس ادارے کی رگوں میں جب تک لہو بن کر دوڑتا رہے گا یہ ادارہ انشاء اللہ یونہی ترقی کرتا رہے گا۔

الامین کے  سکریٹری   سبحان شریف نے الامین ایجوکیشنل سوسائیٹی کی پچاس سالہ روداد پر اختصار سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ الامین نے کتنے نشیب و فراز کا سامنا کیا اور اس مقام تک پہونچا۔ انہوں نے کہا کہ آج الامین کے ڈھائی سوسے زائد اسکول اور کالج پورے ملک میں چل رہے ہیں جن میں انجینئرنگ کالج، لا کالج، پیرا میڈیکل کالج، کامرس کالج اور بہت سارے دیگر علوم سے متعلق کالج اور اسکول ہیں جن میں ڈھائی لاکھ بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں۔  مہمانوں کے استقبال کے فرائض ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے ادا کیے اور ڈاکٹر بی،ام،ذاکر کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...