اڈپی 17/ اگست (ایس او نیوز) ضلع میں ساورکر بینر کی وجہ سے جو تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس کے درمیان اچانک ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو وردھن کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ پر ہاکے اکشئے مچندرا نے نئے ایس پی کا چارج لے لیا ۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نئے ایس پی مچندرا نے کہا : "میں گزشتہ ڈھائی سال سے چکمگلورو ضلع ایس پی کی ذمہ داری نبھا رہا تھا ۔ ضلع اڈپی تعلیم ، سیاحت اور ثقافت کے لحاظ سے بڑا مشہور ضلع ہے ۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت مانتا ہوں کہ اس ضلع میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے ۔ میں یہاں عوام دوست پولیسنگ نظام قائم کروں گا اور محکمہ پولیس اور عوام کے درمیان کا خلاء کم کرنے کی کوشش کروں گا ۔ "
بینر تنازعہ سے متعلق پوچھنے پر انہوں نےکہا :" میں حالات کا جائزہ لوں گا اور ضروری اقدامات کروں گا ۔"