یوپی اسمبلی انتخاب میں اکھلیش یادو بی جے پی کا صفایا ’ووٹوں کے بلڈوزر‘ سے کرنے کے لیے پرعزم

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 11:31 AM | ملکی خبریں |

باندہ، 2؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بلڈوزر چلانے میں ماہر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا صفایا عوام آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کے بلڈوزر چلا کر کریں گی۔ بندیل کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو یہاں سرکاری انٹرکالج میدان پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسان، مزدور، کاروباری اور نوجوان سبھی بدحال ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پا رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگار سے عوام پریشان ہیں اور نوجوان بے کار گھوم رہے ہیں ۔ کسانوں کو فصلوں کی قیمت اور کھاد پانی نہیں مل رہا ہے۔ مویشیوں سے کسانوں کی فصل کو بچانے کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ رات دن کسان جاگ کر مویشیوں سے فصلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈر کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ حکومت نے بندیل کھنڈ کو کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت میں بندیل کھنڈ سے سبھی اراکین اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے وعدے اور جملے سبھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کو واپس لوٹنے کا فوراً انتظام نہ ہونے سے متعدد مزدور ہلاک ہوئے اور انہیں پولیس کی لاٹھی۔ ڈنڈوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اگر مدد کی تو صرف سماج وادی پارٹی نے جس نے سبھی متوفی بے سہارا کنبوں کو ایک لاکھ روپئے دئیے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کا پریوار نہیں ہوتا ہے وہ کسی کنبے کا دکھ نہیں سمجھتے ہیں۔ صرف متاثرہ کنبوں کی وہی مدد کرتے ہیں جن کا پریوار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمدار حکومت چلانے والے جھوٹ بولنے والے ہیں۔ ان کی جھوٹی باتیں ہی دمدار ہیں۔ بی ایڈ بے روزگار، شکچھا متروں، کسانوں و نوجوانوں سے کئے گئے سبھی وعدے بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے اور نہ ہی کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دینے کے سپنے پورے ہوئے ہیں۔

اکھلیش نے بھیڑ سے سوال کیا کہ یوگی حکومت چاہئے یا ریاست میں اہل حکومت چاہئے۔ وزیر اعلی یوگی لیپ ٹاپ و اسمارت فون بھی چلانا نہیں جانتے ہیں اور اب اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ وغیرہ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ساڑھے چار سالوں تک یوگی حکومت اب تک کیا کرتی رہی اور انتخابات آتے ہی اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ تقسیم کی یاد آئی ہے، جبکہ ریاست کے زیادہ تر نوجوانون کے پاس ایس پی میعاد کار کا لیپ ٹاپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی پرچہ لیک ہونا شرمناک بات ہے یہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو نوکری نہیں دینا چاہتی ہے۔ جس سے ریاست میں بار بار پرچہ افشاں حکومت بذات خود کر رہی ہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ 'ہماری حکومت نے گزشتہ حکومتوں میں شروع کئے گئے کاموں کو رفتار دیا تھا جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت ہمارے حکومت میں شروع کئے گئے ترقیاتی پروجکٹوں کو روکے ہوئے ہے۔ پروجکٹوں، سڑکوں، شہروں و اداروں کا نام تبدیل کرنے میں ماہر بی جے پی حکومت نام بدلنے میں عالمی ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی ڈبل انجن حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ بجلی کے بل مہنگے ہوگئے ہیں۔ اور بجلی پروڈکشن ٹھپ ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ نوجوان کسان مزدور کاروباریوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اور لوگ انصاف سے محروم ہیں جبکہ ایس پی میعاد کار میں سینچائی، صحت، تعلیم مفت میں دی جاتی تھی اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل اور خوشحالی کے لئے اب بی جے پی کا صفایا ہونا یقینی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...