شہریت قانون سے متعلق امت شاہ کے بیان پر اکھلیش یادو نے دیا سخت رد عمل

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 11:58 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 22/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ جمہوریت میں صرف اکثریت نہیں عوام کی رائے کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ امت شاہ کا یہ کہنا کہ ہر حال میں ہم سی اےاے، این آر سی، این پی آر کو نافذ کریں گے، ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کی منشا اپنی اکثریت کے روڈ رولر سے عوام کو کچلنے اور آمریت پسندانہ اقدامات اٹھانے کی ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ غرور کی زبان سے اپوزیشن دبنے والی نہیں ہے۔ دوسروں کو نصیحتیں دینے والے پہلے خود تاریخ پڑھ لیں کہ عوام کی مخالفت کی آندھی کے سامنے کوئی نہیں ٹک پایا ہے۔

سابق وزیر اعلی نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر بی جے پی قیادت کو ضرورت سے زیادہ غرورہو گیا ہے۔ جمہوریت میں صرف اکثریت نہیں عوامی رائے کا بھی اہم کردار ہوتاہے۔ عوامی رائے کو نظر انداز کرنے سے اقتدار کی ساکھ باقی نہیں رہتی۔ بی جے پی کی جن پالیسوں پر ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے، اس کے تئیں بے حسی کا مظاہرہ جمہوریت کا صحت مند احساس نہیں اور یہ آئین کے بنیادی جذبے کی توہین کرنا بھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...