کشمیر میں دہشت گردی پھیلانا ہی پاکستان کا سہارا، کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: اجیت ڈوبھال

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 6:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے پر سخت خبردار کیا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف دہشت گردی ہی ہتھیار ہے اور اسے ہم کامیاب ہی نہیں ہونے دیں گے۔ڈوبھال نے سرحد پار دہشت گردوں کے فعال ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں عام لوگ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں اور آنے والے وقت میں یہ صوبہ نئے مواقع لے کر آئے گا۔ڈوبھال نے کہا کہ 370 کشمیر کے لئے خصوصی درجہ نہیں، خصوصی امتیاز تھا۔آگے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہونے والے ہیں کیونکہ کشمیر میں مکمل طور پر امن ہے اور حالات معمول ہیں۔این ایس اے ڈوبھال نے کہا کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن، رائٹ ٹو پراپرٹی جیسے 106 قانون تھے جو 370 کی وجہ سے جموں کشمیر میں لاگو نہیں تھے۔یہ خصوصی درجہ نہیں خصوصی امتیاز تھا۔سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی ہدایت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہاکہ سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر پاکستان کے مواصلات ٹاور ہیں،ہم نے ان کی بات چیت سنی ہے جس میں کہہ رہے ہیں کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ وہاں (کشمیر) اتنے سارے سیب سے بھرے ٹرک کیسے چل رہے ہیں؟ تم لوگ ان کو بند نہیں کر سکتے،آپ کے لئے کیا اب چوڑیاں بھجوا دیں؟۔این ایس اے ڈوبھال نے دہشت گردی کا ساتھ دینے کے لئے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرحد پار سے 230 دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے،ان میں سے کچھ کو گرفتار کیا گیا ہے اور کچھ کی نشانزد کر دیا گیا ہے،ہم کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر محتاط ہیں۔ انہوں نے سوپور میں زخمی ہوئی ڈھائی سال کی بچی کو علاج کے لیے ایمس لانے کی ہدایت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔