بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں ٹکنکل ٹاک : بھارت کی خلائی خدمات قابل ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2020, 4:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍فروری(ایس اؤ نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ الکٹرانکس اینڈ کمیونکشن انجنئیرنگ کے زیر اہتمام ’انڈیا خلاء میں ۔ تقاضے اور کارنامے ‘ کے عنوان پر 22فروری کو ایک ٹکنکل ٹاک کا اہتما م ہوا۔

مذاکرے میں اسرو کے وظیفہ یاب سائنس دان پی جے بھٹ نےبھارت کے خلائی پروگراموں میں اسرو کی شراکت اور کامیابیوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اسرو نے کس طرح عام زندگی کو دن بدن آسان بنانے کا کام کیاہے۔ انہوں نے خاص کر اسروکے چندریان اور منگل یان کا تذکرہ کیا۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے طلبا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے  اسرو کے لئے انجنئیرس کی ضرورت اور کیرئیر کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

کالج پرنسپال ڈاکٹر ایم اے بھاوی کٹی نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ انجمن کے الومنی اورانجمن مجلس عاملہ کے رکن ارشد کاڈلی نے اعزازی مہمان کے طورپر اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے طلبا سےکہاکہ وہ تخلیق اور جدیدطرز کی فکر اپنائیں۔ صدر شعبہ ڈاکٹر ٹی ایم پی راج کمار نے استقبال کیا۔ ضیاء الحق نے شکریہ کلمات پیش کئے۔ کلیم الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔