امیتابھ-ابھیشیک کے بعد ایشوریہ اور بیٹی ارادھیہ بھی کورونا سے متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:40 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں لگاتار پھیل رہے کرونا وائرس کی زد میں اب بالی وڈ بھی آ چکا ہے۔ ہفتہ کی رات امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد لوگ ان کے خاندان کے تئیں فکرمندی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، خبر ہے کہ ابھیشیک بچن کی بیوی ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیہ بچن کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ ممبئی میں لگاتار بڑھتے کورونا کے اثر کے پیش نظر ریپڈ ٹیسٹنگ شروع کرائی گئی تھی، جس میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے کنبہ کے چار ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ حالانک راحٹ کی خبر یہ ہے کہ جیہ بچن، شویتا بچن نندا، اگستیا نندا، نویا نویلی نندا کی رپورٹ بھی نگیٹو پائی گئی ہے۔

غورطلب ہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک بچن کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچن نے گزشتہ 10 دنوں میں اپنے راطہ میں آئے لوگوں سے اپنا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔ ادھر، انوپم کھیر کی ماں اور بھائی سمیت ان کے کنبہ کے چار افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ انوپم کھیر نے خود ٹوئٹ کر کے یہ معلومات فراہم کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ: آندھرا کے خلاف تلنگانہ حکومت پہنچی سپریم کورٹ

 تلنگانہ حکومت اے پی حکومت کے رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ حکومت نے عدالت عظمی سے خواہش کی کہ وہ اس پروجیکٹ کے احکام منسوخ کرے اور ٹنڈر کے عمل کو بھی روکا جائے۔

جموں۔کشمیرمیں آرٹیکل 370 کے خاتمہ کا ایک سال مکمل، ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نےاحتیاطی طور پرحکم امتناعی نافذ کی

گزشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام کرنے اور دیگر کئی اہم اقدامات نفاذ کرنے کےحکومت کے فیصلےکو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں احتیاطی طور پرحکم امتناعی نافذ کردی ہے۔ تاہم ممبئی میں مقیم کشمیری طالب علم ...

کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی پابندیاں

انتظامیہ کی جانب سے کرفیو ہٹائے جانے کے اعلان کے برعکس وادی کشمیر بالخصوص ضلع سری نگر کے تمام علاقوں میں بدھ کے روز بھی سخت ترین پابندیاں عائد رہیں اور سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ان کی گاڑیوں کے سوا کوئی نظر نہیں آیا۔

بھٹکل: مرڈیشور میں علاج نہ ملنے سے مریض کی موت۔ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لئے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

دل کا دورہ پڑنے پر مریض کو کورونا وباء کے شک میں مرڈئشور سرکاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے سے موت واقع ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مریض کے گھروالوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا جس میں سرکار ی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ...

بھٹکل میں کل 5 اگست کو 144 نافذ؛ ایودھیا میں رام مندر’شیلا نیاس اور بھومی پوجا‘کے پس منظر میں ریاست کے مختلف علاقوں میں احتیاطی اقدامات

یوپی کے ایودھیا میں 5اگست کو رام مندر کی تعمیر کے لئے ’شیلانیاس اور بھومی پوجا‘کی رسم اداکی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں تحصیلدار کی جانب سے دفعہ 144کے تحت 5اگست کی صبح 6بجے سے رات 8بجے تک امتناعی احکامات لاگو کرنے کا اعلان کیا ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا پر بھی کورونا کا حملہ، اسپتال میں داخل

سیاسی لیڈران کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کی بیٹی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں کے بعد اب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے ...

منگلورو: ایودھیا میں ’بھومی پوجا‘ کے پس منظر میں 5؍اگست کوشہر میں لاگو ہونگے امتناعی احکامات

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی رسم کے تحت 5؍اگست کو ’بھومی پوجا‘ ہونے جارہی ہے۔ اس پس منظر میں سٹی پولیس کمشنر وکاش کمار نے شہر میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔

کاسر گوڈ: اپنی شادی نہ کروانے سے ناراض شخص نے بیک وقت 4رشتے داروں کو کلہاڈی سے قتل کرڈالا

کمبلے کے قریب پاؤلیکے پنچایت حدود میں ایک شخص نے اپنے چار قریبی رشتے داروں کواپنی شادی کی فکر نہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہوکر کلہاڈی سے قتل کر ڈالا۔ اس قاتلانہ حملے سے اس کی ماں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ملزم کو مقامی لوگوں نے دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

کرناٹک کے ضلع گدگ میں ماں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹی وی خریدنے کے لئے "منگلسوتر" بیچ دیا

ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کی ایک خاتون نے کووڈ 19 وباء کے درمیان ٹی وی کے ذریعے کلاس جاری رکھنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے بعد اپنے بچوں کے لئے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنے کے لئے اپنا "منگلسوتر" فروخت کر دیا۔