یو اے ای : بیرون ملک مقیم مکینوں کی واپسی کے لیے پیشگی منظوری کی شرط ختم

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 12:18 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسِس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے اور بیرون ملک مقیم یو اے ای کے مکینوں کو بدھ سے واپسی کے لیے اب حکام سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یو اے ای کے حکام نے واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اب پہلے سے درخواست دینے کے عمل کو تبدیل کردیا ہے اور رجسٹریشن اور انتظار کے عمل کو خودکار پیشگی منظوری کے طریق کار سے منسلک کردیا ہے۔اس مقصد کے لیے تارکینِ وطن کو 12 اگست سے قبل از وقت درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم امارات کے مکینوں اور شہریوں کو طیارے پر سوار ہونے سے قبل کووِڈ-19 کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور یہ ان کی پرواز کی روانگی کے وقت سے 96 گھنٹے کے دوران میں جاری شدہ ہونا چاہیے۔

اتھارٹی نے اس اعلان کے ساتھ ملک کو دوبارہ کھولنے کے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور مزید تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اماراتی حکام نے وضاحت کی ہے کہ یو اے ای میں لوٹنے والے تمام مکینوں کو آمد پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔وقتِ ضرورت انھیں قرنطین میں رہنا ہوگا اور الحوسن ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...