دہلی میں ہوا کا معیارانتہائی ناقص
نئی دہلی، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار منگل کو انتہائی ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا۔ ’’ایئر کوالٹی سنٹر سسٹم اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ۔سفر ‘‘ ڈیٹا سسٹم نے یہ معلومات فراہم کیں۔ اس کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار ( اے کیو آئی) 314 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ہوا کا معیار بہتر ہونے اور درمیانے سے خراب زمرے میں رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے ۔ آج آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔